Inquilab Logo

خوبصورت مسکان سےلوگوں کا دل جیتنےوالی اداکارہ مہیما چودھری آج بڑےپردےسےغائب ہیں

Updated: September 14, 2021, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکےخوب سرخیوں میں رہیں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی۔

Actress Mahima Chaudhary. Picture:INN
مہیما چودھری کی حالیہ تصویر جبکہ فلموں میں آمد کے ابتدائی دنوں میں وہ دوسری تصویر جیسی نظر آتی تھیں۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکےخوب سرخیوں میں رہیں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی۔مہیما چودھری کی پیدائش۱۳؍ستمبر۱۹۷۳ءکو دارجلنگ میں ہوئی۔ان کا حقیقی نام ریتو چودھری ہے۔ انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سے تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ءمیں انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میں کریئر بنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظر آئیں، جن میں سب سے مشہور اشتہار پیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ تھیں۔ مہیما چودھری نےمیوزک چینلز میں وی جے کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں سبھاش گھئی نے نوٹس کیا اور انھیں۱۹۹۷ءمیں ریلیز اپنی فلم پردیس میں بریک دیا اس طرح مہیما چودھری نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔اس فلم کی ہدایت کاری سبھاش گھئی نے کی تھی اور اس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔ فلم پردیس باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہیما نے بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔  فلم پردیس کے علاوہ مہیما نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کےجوہر دکھائے جن میںدل کیا کرے، داغ:دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، کروکشیترا، کھلاڑی۴۲۰؍، لجا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سایا، تیرے نام، باغبان، ایل او سی کارگل، دوبارہ، ضمیر، کچھ کھٹا کچھ میٹھا، سہر، فلم اسٹار، ہوم ڈیلیوری، سینڈویچ، کڑیوں کا ہے زمانہ، گمنام اور ڈارک چاکلیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ مہیما چودھری کوفلم پردیس کے لیے فلم فیئر اور زی سنے کا بہترین ڈیبیو اداکارہ ایوارڈ، فلم دھڑکن کے لیے سنسوئی کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ، فلم دل کیا کرے کے لیےفلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہیما چودھری کی شادی بزنس مین بابی مکھرجی سے ہوئی تھی لیکن انکی شادی زیادہ لمبی نہیں چل سکی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے- انکی ایک بیٹی بھی ہے-۹۰ءکی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہے اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK