Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ ’ٹائم۱۰۰؍گالا‘ میں مدعو، عالمی سطح کی اہم شخصیات سے ملاقات

Updated: April 27, 2024, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

آیوشمان کھرانہ نےٹائم۱۰۰؍گالا میں دعا لیپا، اوما تھرمن، کائلی منوگ جیسی نامور شخصیات سے ملاقات کی، اسے’ڈسرپٹیو‘خلل ڈالنے‘کا وقت قرار دیا!

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

آیوشمان کھرانہ نےٹائم۱۰۰؍گالا میں دعا لیپا، اوما تھرمن، کائلی منوگ جیسی نامور شخصیات سے ملاقات کی، اسے’ڈسرپٹیو‘خلل ڈالنے‘کا وقت قرار دیا! آیوشمان کھرانہ، جنہیں ۲۰۲۰ء میں ٹائم ۱۰۰؍سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست میں نام آنےکے بعد۲۰۲۳ءمیں ٹائم ۱۰۰؍امپیکٹ ایوارڈدیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس سال انہیں ٹائم ۱۰۰؍ گالا میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے گالا نائٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے کہا: ’’اس سال ٹائم ۱۰۰؍گالا کا حصہ بننا اوراپنی نسل کے کچھ شاندار ذہنوں اور فنکاروں سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ ‘‘واضح رہے کہ انہوں نے دعا لیپا کے علاو دیو پٹیل، کیلی رابنسن، جگر شاہ، پریمودا نٹراجن سمیت عالمی سطح کی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK