Inquilab Logo

یوم پیدائش کے موقع پرسپراسٹار امیتابھ بچن کا اہم فیصلہ

Updated: October 12, 2021, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

لی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن پیرکو اپنی۷۹؍ ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

Amitabh Bachcha. Picture:INN
امیتابھ بچن ۔تصویر: آئی این این

لی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن پیرکو  اپنی۷۹؍ ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ کے ذریعے بتایا کہ وہ پان مصالحہ کمپنی کملا پسندکے ساتھ اپنا معاہدہ توڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں امیتابھ بچن کو پان مصالحہ کمپنی کملا پسند کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بگ بی نے اپنے بلاگ میں اس حوالے سے اپنے دفتر کا بیان بھی دیا ہے۔
 بگ بی کے آفس کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن  نہیں جانتے تھے کہ یہ اشتہار سروگیٹ اشتہارات کے تحت آتا ہے۔ اس کے بعد یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم کر دیا گیا ہے اور اس اشتہار سے وصول کی گئی فیس بھی واپس کر دی گئی ہے۔ بگ بی بلاگ میں لکھے گئے دفتر کے بیان کے مطابق ’’کملا پسند اشتہار چلنے کے کچھ دن بعد  بچن نے اس برانڈ سے رابطہ کیا اور پچھلے ہفتے اس معاہدے سے باہر نکل گئے۔‘‘ غور طلب ہے کہ  امیتابھ بچن عوام کیلئے ایک انسپریشن ہیں، لوگ ان سے کافی متاثر ہیں۔اسی کے ساتھ کئی سارے فیشن انفلواینسرس کیلئے انسپریشن کا کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پہلےامیتابھ بچن کودادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ 
 امیتابھ بچن  سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتے ہیں۔ بگ بی اکثر اپنی تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں۔  اپنے یوم پیدائش پر بھی بگ بی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی، ساتھ ہی اس تصویر کو کیپشن بھی دیا،۸۰ء میں داخل،لیکن اس پوسٹ میں بگ بی نے ایک غلطی کر دی جسے ان کی بیٹی شویتانندا بچن نے ٹھیک کیا ہے۔ دراصل ، امیتابھ بچن شاید اپنی سالگرہ سے پہلے اپنی عمر بھول گئے۔ اپنی سالگرہ سے متعلق پوسٹ میں ، انہوں نے اپنی عمر ہی غلط بتادی۔ انہوں نے خود کو اپنی عمر سے ایک سال زیادہ بتایا جس کے بعد امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا  بھی اپنے آپ کو کمینٹ کرنے سے نہیں روک سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK