Inquilab Logo

نولینڈس مین ‘میں نواز الدین صدیقی کا پہلا لُک منظر عام پر 

Updated: September 13, 2021, 3:17 PM IST | Agency | Mumbai

نواز الدین صدیقی کے آنے والے پروجیکٹ کی پہلی نظر دیکھنے کے بعد ہمارے ذہن میں آنے والا پہلا لفظ دلچسپ ہے! غیرمعمولی اداکار ، جس نے اپنے ناقابل یقین کام سے ہندی فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Nawazuddin Siddiq.Picture:INN
نواز الدین صدیقی۔ تصویر: آئی این این

نواز الدین صدیقی کے آنے والے پروجیکٹ کی پہلی نظر دیکھنے کے بعد ہمارے ذہن میں آنے والا پہلا لفظ دلچسپ ہے! غیرمعمولی اداکار ، جس نے اپنے ناقابل یقین کام سے ہندی فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وہ ’ نو لینڈس مین‘ کے ساتھ انگریزی فیچر فلموں میں قدم  رکھنے والے ہیں۔ نواز الدین ڈرامائی کہانی پر مبنی فلم  میں اپنے  سنجیدہ  رول سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کا پہلا لُک جاری کیا گیا ہے۔ تصویر میں   ورسٹائل اداکار سیدھے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے نظرآرہے ہیں  جیسے وہ اپنی آنکھوں سے   اندرکی  گہرائی کو دیکھ  رہے ہوں۔  دریں اثنا ، جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی وہ یہ ہے کہ جس طرح نواز الدین نے اپنا کردار دنیا کے سامنے سوشل میڈیا کے ذریعے پیش کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا’’کیا اس لڑکے کے بارے میں کوئی جانتا ہے؟ میں اسے ڈونڈ رہا ہوں۔ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا سوائے اس کے کہ وہ  فلم ’نو لینڈس مین ‘سے ہے ، جسے بُوسان میں   شوٹ کیا گیا تھا۔ مجھے کم جیسیوک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور یہ ہے پہلالُک ! ہاں! ‘‘  معروف فلمسازمصطفیٰ  سرور فاروقی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کم جیسیوک ایوارڈ کے لیے بوسان فلم فیسٹیول سے پہلے ہی نامزدگی مل چکی ہے۔ مصطفیٰ سرور فاروقی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سری ہری ساٹھے ، نصرت  ، نواز الدین صدیقی ، انجان چودھری اور فرید رضا ساگر نے  اپنی اداکاری سے سنوارا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ کمپوزر اے آر رحمان اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK