Inquilab Logo

ٹائیگر۳؍کے سیٹ پر سلمان کا ’جینے کے ہیں چار دن‘ پر رقص

Updated: September 14, 2021, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

 سلمان خان اور کترینہ کیف ترکی میں اپنی فلم ’ٹائیگر۳‘ کی شوٹنگ کیلئے گئے ہوئے تھے۔ فینس اس جوڑی کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں

Salman Khan enjoying the sunrise.Picture:INN
سلمان خان طلوع آفتاب کا لطف لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 سلمان خان اور کترینہ کیف ترکی میں اپنی فلم ’ٹائیگر۳‘ کی شوٹنگ کیلئے گئے ہوئے تھے۔ فینس اس جوڑی کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ آئے دن سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکاروں کے نئے اور پرانے ویڈیو اور فوٹو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔اب مداح سلمان خان کے نئے ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنی فلم’مجھ سے شادی کروگی‘ کے گانے’’جینے کے ہیں چار دن‘‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔فلم’ٹائیگر۳؍ کی شوٹنگ کے بعد سلمان خان کو کیپا ڈوسیا میں پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سلمان خان  اپنی پوری ٹیم کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سلمان خان نے اصلی گانے کے اسٹیپ کو ہی دوبارہ کیا۔ سلمان خان نیلے رنگ کے ٹی شرٹ، ڈینم جینز اور چمڑے کے جیکٹ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔وہ ونٹیج کیپ بھی پہنے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے پیر کو ہی اپنے انسٹا گرام  سے ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں سلمان خان بلیک ہوڈی میں شوٹنگ پرطلوع آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں انہوں نے اس کے ساتھ پوسٹ کیا’سن رائز (طلوع آفتاب)‘  اداکار کی یہ تصویر بھی مداحوں میں خوب مقبول ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK