Inquilab Logo

شاہ رخ بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں

Updated: September 13, 2021, 2:54 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلموں کے بعد اب ویب سیریز کی دُنیا میں بھی حکمرانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Shah Rukh Khan.Picture:INN
شاہ رخ خان ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلموں کے بعد اب ویب سیریز کی دُنیا میں بھی حکمرانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دُنیا بھر میں بالی ووڈ کنگ کے لقب سے مشہور  اداکار شاہ رخ خان کے کروڑوں مداح بڑی ہی بےصبری سے اُن کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات جاننے کے انتظار میں رہتے ہیں اور گزشتہ ۳؍ سال سے فلمی دُنیا سے دوری پر شاہ رخ خان کے مداح کافی اُداس بھی ہیں۔ تاہم اب شاہ رخ خان کے مداح اُن کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ وہ اداکار کو بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہاں شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی ہے کیونکہ وہ اب ویب سیریز کی دُنیا میں بھی قدم رکھنے والے ہیں۔  اس حوالے سے  ٹویٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی نے ایک اشتہار شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان موجود تھے۔ اس اشتہار پر ردّعمل دیتے ہوئے بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کنگ کو بھی اپنی گمنامی کا خوف ہوگا۔‘‘ کرن جوہر کے ردّعمل کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا’ ’میرے دوستو! پکچر تو ابھی باقی ہے۔‘‘ شاہ رخ خان کے اس جواب پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جہاں صارفین نے اُن کے نام ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ویب سیریز میں قدم رکھنے والے ہیں۔ دوسری جانب  میڈیا کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈزنی ہاٹ اسٹارکی ایک ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے تاہم ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK