۱۲۸؍جی بی اسٹوریج اور ۴؍جی بی میموری والا موبائل محض۱۱؍ہزار میں دستیاب ہے جبکہ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا۱۵؍ہزار میں مل جاتا ہے
EPAPER
Updated: August 14, 2023, 1:46 PM IST | Muhammad Habib | Mumbai
۱۲۸؍جی بی اسٹوریج اور ۴؍جی بی میموری والا موبائل محض۱۱؍ہزار میں دستیاب ہے جبکہ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا۱۵؍ہزار میں مل جاتا ہے
موبائل دن بدن مہنگے ہوتے جارہے ہیں۔ نئی نئی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل مارکیٹ میں پیش کررہی ہیں لیکن وہ بہت مہنگے داموں میں فروخت کرتی ہیں کہ عام آدمی کیلئے خریدنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں ایک کمپنی ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل بھی کم دام میں فروخت کرتی ہے اور اس کا نام شائو می ہے۔اس کا نیا موبائل ریڈ می ۱۲؍، ۵؍جی اسی کی مثال ہے۔
ریڈ می ۱۲؍ کی ہندوستان میں قیمت: دیگر موبائلوں کی طرح یہ بھی مختلف خصوصیات کےساتھ مختلف قیمت میں فروخت کیا جا رہاہے۔ اس کا سستا ترین موبائل محض ۱۰؍ہزار ۹۹۹؍ روپے میں فروخت ہورہاہے۔اس میں ۴؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کے بعد ۶؍جی بی ریم والا موبائل۱۲؍ہزار ۴۹۹؍ روپے جبکہ سب سے اعلیٰ خصوصیات یعنی ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا موبائل ۱۴؍ہزار ۹۹۹؍روپے میں دستیاب ہے۔
ریڈ می ۱۲؍کی خصوصیات ؟: ریڈ می۱۲؍ کی دیگر اہم خصوصیات یہ ہیں کہ اس کا اسکرین ۶ء۷۹؍انچ فل ایچ ڈی پلس ، آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلےہےجس کا ریفریش ریٹ ۹۰؍ہرٹز ہے۔اس میں ۴۵۰؍ نٹس کی برائٹ نیس دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کوال کوم اسنیپ ڈریگون۴ ؍،جنریشن ۲؍ دستیاب ہے۔
کیمرے: اس میں پیچھے کی جانب ۲؍کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں بڑا اور اہم کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل کا ہےجبکہ دوسرا ۲؍میگا پکسل کا ہے تاکہ آپ کی تصویر کو گہرائی مل سکے۔اس کے علاوہ آگے کی جانب سیلفی کیلئےپنچ ہول میں ۸؍میگا پکسل کاکیمرہ دیا گیا ہے۔تصویر کو مزید پر لطف بنانے کیلئے اس میں لیکا کے ساتھ مل کر چند خوبصورت فلٹر بھی دیئے گئے ہیں۔
سیکوریٹی:اس کے علاوہ فنگر پرنٹ اسکینر پیچھے یا آگے کے بجائے سائڈ میں دیا گیا ہے تاکہ آسانی سے ان لاک کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ فون ان لاک کرنےکیلئے اے آئی کی بنیاد پر چہرہ پہچاننے کی تکنیک بھی استعمال کی گئی ہے۔دیگر ڈیوائسیزسے رابطہ کیلئےاس میں انفراریڈ، وائی فائی اور بلیوٹوتھ ۵ء۳؍کی کنیکٹیوٹی بھی دی گئی ہے۔
سافٹ ویئر:ریڈ می ۱۲؍، ۵؍جی میں اینڈرائڈ ۱۳؍ کی بنیاد پر بنایا گیا ایم آئی یو آئی۱۴؍ دیاگیاہے۔سافٹ ویئر میں آپ چاہیں تو تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چند بلوٹ ویئر پہلے سے انسٹال کئے ہوئے آتے ہیں۔
دستیاب رنگ:ریڈمی۱۲؍۵؍جی بنیادی طورپر۳؍رنگوں میں دستیاب ہے جن میںمون لائٹ سلور،کلاسک بلیک اور پیسٹل بلیو رنگ شامل ہیں۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کےاسکرین کے کانچ میںگوریلا گلاس استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے پیچھے جانب بھی گوریلا گلاس کی مضبوطی والے کانچ کا ہی استعمال کیا گیا ہے تاکہ گرنے کی صورت میں بھی یہ ٹوٹنے اورخراش پڑنے سے محفوظ رہے۔ حالانکہ بڑی بیٹری اور کانچ کی وجہ سے یہ دیکھنے میں بھاری محسوس ہوتا ہے لیکن حقیقت میں اس کا وزن ۲۰۰؍گرام سے بھی کم ہے ۔