Inquilab Logo

سیمسنگ کا اوسط قیمت والا اسمارٹ فون’گلیکسی وائیڈ۵‘ لانچ  

Updated: September 14, 2021, 4:23 PM IST | Agency

اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریاکی معروف کمپنی سیمسنگ نے اپنا ایک اوسط قیمت والا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔

GALAXY WIDE 5.Picture:INN
گلیکسی وائیڈ۵‘ ۔ تصویر: آئی این این

 اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریاکی معروف کمپنی سیمسنگ نے اپنا ایک اوسط قیمت والا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ اس کا نام’ سیمسنگ گلیکسی وائیڈ۵‘ ہے۔ گلیکسی اے ۲۲؍ فائیو جی جیسا نظر آنے والا یہ نیا فون فی الوقت اسے  جنوبی کوریا میں فروخت کیلئے دستیاب کرایا گیا ہے۔  اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی۷۰۰؍ پروسیسر موجود ہے جو اے۲۲؍ میں بھی موجود تھا جبکہ اس میں۲؍ کورٹیکس اے۷۶؍ کورز، ایک مالی جی۵۷؍ ایم سی۲؍ جی پی یو اور۲ء۷۷؍ جی بی پی ایس۵؍ جی موڈیم، وائی فائی فائیو اور بلیوٹوتھ۵ء۱؍ سپورٹ موجود ہے۔ فون میں۶ء۶؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے وی شیپ نوچ میں سیلفی کیمرا دیا گیاہے۔ فون کے بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۵؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔  گلیکسی وائیڈ۵؍ میں۶؍ جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ۵؍ہزار  ایم اے ایچ بیٹری۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ اس فون کی قیمت۳۸۵؍ ڈالر ہے۔ ہندوستان میں اس فون کی قیمت کم و بیش ۲۸؍ہزار ۳۳۰؍ روپے ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK