Inquilab Logo

سوئزرلینڈ نے سوئس بینک کھاتوں کی تیسری فہرست سونپی

Updated: October 12, 2021, 12:18 PM IST | Agency | New Delhi

اس سال ۱۰؍ مزیدممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیاگیا ہے جن میں اینٹیگا اور باربوڈا ، آذربائیجان ، ڈومینکا ، گھانا ، لبنان ، مکاؤ ، پاکستان ، قطر ، سموا اوراوٹو شامل ہیں، ہندوستان کو لگاتار تیسرے سال تفصیلات سونپی گئی ہیں،مجموعی طورپر۷۰؍ ممالک کے ساتھ باہمی تبادلے ہوئے ہیں

Indian accounts in Swiss banks often make headlines.Picture:INN
سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کے کھاتےاکثر سرخیوں میںرہتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سوئزرلینڈ نے ہندوستان کو سوئس بینک میںکھاتو ں کی تیسری فہرست فراہم کی ہے۔ یورپی ملک نے سالانہ مشق میں۹۶؍ ممالک کے ساتھ تقریباً ۳۳؍ لاکھ مالیاتی کھاتوں کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ سوئزر لینڈکے فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) نے  پیرکو ایک بیان میں کہا کہ اس سال ۱۰؍ مزیدممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیاگیا ہے جن میں۱۰؍ ممالک  اینٹیگا اور باربوڈا ، آذربائیجان ، ڈومینکا ، گھانا ، لبنان ، مکاؤ ، پاکستان ، قطر ، سموا اوراوٹو شامل ہیں۔  ۷۰؍ ممالک کے ساتھ باہمی تبادلے ہوئے  ہیں۔ سوئزر لینڈ نے۲۶؍ ممالک کے معاملے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یا تو وہ ممالک جن کی تعداد ۱۴؍ ہے ،ابھی تک پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کے بین الاقوامی تقاضوں کو پورا نہیں کرتے  یا  جنہوں نے(۱۲؍ ممالک) نے ڈیٹا حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھا۔
ہندوستان کو مسلسل تیسرے سال تفصیلات ملیں
  ایف ٹی اے نے تمام۹۶؍ ممالک کے نام اور مزید تفصیلات کا خلاصہ نہیںکیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے لگاتار تیسرے سال تفصیلات حاصل کی   ہیں اورہندوستانی حکام کوجو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں و ہ بڑی تعداد میںسوئس مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے کھاتوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ سوئزر لینڈ اس سلسلے کی  اگلی فہرست ستمبر۲۰۲۲ء میں ظاہر کرے گا۔
پہلی فہرست ۲۰۱۹ء  میں موصول ہوئی تھی
 ستمبر۲۰۱۹ءمیںہندوستان کو آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن(اے ای او آئی)کے تحت سوئزر لینڈ سے تفصیلات کی پہلی فہرست موصول ہوئی تھی۔ہندوستان اس سال ایسی معلومات حاصل کرنے والے۷۵؍ ممالک میں سے ایک تھا۔ پچھلے سال ہندوستان۸۶؍ ایسے شراکت دار ممالک میں شامل تھا۔ ماہرین کے مطابق ہندوستان کی جانب سے حاصل کردہ اے ا ی او آئی ڈیٹا بے حساب اثاثے رکھنے والوں کے خلاف ایک مضبوط پروسکیوشن کیس قائم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ڈپازٹس اور ٹرانسفر کے ساتھ تمام آمدنی کی مکمل تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ اس میں سیکور یٹیز او ر دیگر اثاثوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
 زیادہ تر تفصیلات کاروباری افراد سے متعلق
 نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیداروں نے بتایا کہ تفصیلات زیادہ تر کاروباری افراد سے متعلق ہیں۔ ان میں وہ این آر آئی شہری شامل ہیں جو اب کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ ، برطانیہ اور یہاں تک کہ کچھ افریقی اور جنوبی امریکی ممالک میں آباد ہو چکے ہیں۔سوئزر لینڈ نےہندوستان کے ساتھ اے ای او آئی پر اتفاق کیا تھا۔تبادلے کے قانون کے تحت فراہم کردہ تفصیلات میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی شناخت ، اکاؤنٹ اور مالی معلومات کے ساتھ ساتھ متعلقہ مالیاتی اداروں سے متعلق معلومات ، اکاؤنٹ بیلنس اور کیپٹل انکم شامل ہیں۔
؍۷۰؍ممالک کے ساتھ معلومات کا دو طرفہ لین دین
 سوئزر لینڈ نے۷۰؍ ممالک کے ساتھ دو طرفہ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔اس نے۲۶؍ ممالک سے معلومات لی لیکن معاہدے کی بعض شرائط کی عدم تعمیل کی وجہ سے انہیں مطلع نہیں کیا۔ حکام کے مطابق  ہندوستان نے مسلسل تیسرے سال سوئزر لینڈ میں کھولے گئے بینک اکاؤنٹس سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔ ہندوستانی حکام کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہندوستانی شہریوں اور کمپنیوں نےسوئزرلینڈ کےبینکوں میں کھاتے کھولے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK