Inquilab Logo

دہلی اور کولکاتا فائنل کا ٹکٹ کٹوانے کیلئے بے قرار

Updated: October 13, 2021, 11:39 AM IST | Agency | Sharja

آج آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا مقابلہ۔ دہلی کی ٹیم دوسرے موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہے گی

Kolkata captain Evon Morgan and Delhi captain Rish.Picture:INN
کولکاتا کے کپتان ایون مورگن اور دہلی کے کپتان رشبھ پنت ۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس کولکاتا بدھ کو منعقد ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں آئی پی ایل فائنل کے ٹکٹ بک کروانے کی کوشش کریں گے اور فاتح ٹیم جمعہ کو فائنل میں چنئی سپر کنگز کا سامنا کرے گی۔ دہلی کیپٹلس کو پہلے کوالیفائر میں چنئی کے ہاتھوں ۴؍ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا  تھاجبکہ کولکاتا نے ایلیمینیٹرمیں رائل چیلنجرز بنگلور کو۴؍ وکٹوں سے شکست دی۔ پہلا کوالیفائر ایک بڑا اسکورر تھا جبکہ کولکاتا نے آخری اوور میں ۲؍ گیندوں پر ایلیمینیٹر میں۱۳۸؍ رن حاصل کرنے کی جدوجہد کی  تاہم ان دونوں میچوں میں ایک مماثلت تھی کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی اور کولکاتا۱۹ء۴؍ اوورس میں جیت گئے۔
 اب دوسرے کوالیفائر میں کولکاتا کو دہلی کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جس نے پہلے کوالیفائر میں  میچ  جیتنے کا موقع گنوا دیا تھا۔ دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے میچ کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ دوسرے کوالیفائر میں اس میچ میں اپنی ٹیم کی غلطیوں کو نہیں دُہرائیں گے اور ان سے سیکھنے اور جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ کولکاتا نے بنگلور کو شکست دینے کیلئے اپنی پوری کوششیں کیں اور ان کی فتح کے ہیرو کیریبین آل راؤنڈر سنیل نارائن تھے  جنہوں نے بنگلور کو چھوٹے اسکور تک محدود رکھنے کے لیے پہلے صرف۲۱؍رن کے عوض۴؍ وکٹ  لئے اور پھر لگاتار ۳؍ چھکے لگا کر محض۱۵؍ گیندوں میں ۲۶؍ رن بنائے تھے۔ دہلی کو نارائن اور کولکاتا کے ایک اور اسپنر ورون چکرورتی سے ہوشیار رہنا ہوگا  جوحریف ٹیم  کے بلے بازوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور انہیں غلطیاں کرنے پر مجبور کردیتے  ہیں۔ کولکاتا میں بنگلہ دیش کے ٹاپ آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی تیسرے اسپنر کے طور پر موجود ہیں، جنہوں نے بنگلور کے خلاف آخری اوور میں چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا۔  کولکاتا کے پاس اچھے اسپنر ہیں، دہلی کے پاس ایک اچھا فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے اور دو اچھے اسپنر روی چندرن اشون اور اکشر پٹیل ہیں۔ دہلی کے ٹاپ اسکورر شکھردھون پہلے کوالیفائر میں جلد آؤٹ ہوگئے لیکن وہ اس کرو یا مرو میچ میں بڑے میچ کے کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہیں گے۔ پرتھوی شا نے گزشتہ میچ میں ایک نصف سنچری اسکور کی تھی اور وہ یہاں بھی اس فارم کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔ کپتان پنت کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ خراب شاٹ کھیل کر اپنا وکٹ نہ گنوائیں۔
 مورگن نے بتایا ’’ نارائن نے اچھی بولنگ کی۔ پاور پلے میں چیزیں ہمارے حق  میں نہ آنے کے بعد ہم نے اچھا مقابلہ کیا۔ دوسری اننگز میں ہم نے ہمیشہ میچ پر اپنی گرفت قائم رکھی جو ہمارے کام آئی۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ ۳؍ ورلڈ کلاس اسپن بولر ہمارے ساتھ ہیں۔ پچ جس طرح کھیل رہی تھی  ہم جانتے تھے کہ ہمیں بیٹنگ کے لیے گہرائی کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے اگلے میچ میں بھی ہمیں اپنے کھیل کو پچ  دیکھ کر ڈھالنا ہوگا۔ ہم نے جس مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ کھلاڑیوں نے دوسرے مرحلے میں اعتماد  اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘ سنیل نارائن نے بتایا’’جب آپ اچھا کرتے ہیں اور ٹیم میچ جیتتی  ہے تو یہ ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ میں ہمیشہ ٹیم میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جس کے فضل سے یہ ممکن ہوا ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے آج اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ  میں اب بھی پرانے سنیل نارائن بننے سے بہت دور ہوں۔ میں محنت کرتا رہوں گا اور بہتر ہو جاؤں گا۔ میں گیند سے کھیل کو کنٹرول کرنا چاہتا ہوں۔ میں آئندہ دونوں میچوں میں بھی اس کارکردگی کو جاری رکھنا چاہوں گا۔ یہ دہلی اور کولکاتا میں برابر کا میچ ہوگا۔ جو ٹیم اپنے کھیل کے دوران  صبر کا  مظاہرہ کرے گی وہ  جیتنے  کی اہل  ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK