Inquilab Logo

جوکووچ کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا، میدویدیف یو ایس اوپن چمپئن

Updated: September 14, 2021, 1:39 PM IST | Agency | New York

فائنل میں روس کے میدویدیف نے سیدھے سیٹوں میں نمبروَن جوکووچ کو ہر ا دیا ۔جوکووچ۲۱؍واں گرینڈ سلیم نہیں جیت سکے

Daniil Medvedev. Picture:INN
ڈینیل میدویدیف۔ تصویر: آئی این این

یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینیل میدویدیف نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست  دے کر عالمی نمبروَن  کا سال کے تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب توڑ دیا۔ گزشتہ ۲؍ گرینڈ سلیم فائنل ہارنے والے ڈینیل میدویدیف  نے یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کردیا۔ سربیا کے عالمی نمبروَن کھلاڑی نوواک جوکووچ اس سال ہونے والے ۳؍بڑے ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، فرینچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے ہیں اور وہ اپنے کریئر کا۲۱؍ واں خطاب جیتنے کیلئے روسی کھلاڑی کے مدمقابل تھے۔ اگر جوکووچ یو ایس اوپن کا خطاب جیت جاتے تو وہ دنیا کے چھٹے اور۱۹۶۹ء کے بعد ایک سال کے دوران ٹینس کے چاروں بڑے خطاب  اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔میدویدیف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ جوکووچ کو سیدھے سیٹوں میں۴۔۶،۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے دی۔اس سال فروری میں   آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے۲۵؍ سالہ میدویدیف  نے   اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم  خطاب جیتا جبکہ جوکووچ اس شکست کے ساتھ ایک سیزن میں ۴؍ گرینڈ سلیم جیتنے کے ریکارڈ سے محروم رہ گئے۔  واضح رہے کہ جوکووچ نے اس سال آسٹریلین اوپن ، فرینچ اوپن اور ومبلڈن خطاب جیتا تھا  اور یو ایس اوپن جیتنے کے بعد  وہ  آسٹریلیا کے راڈ لیور کے بعد۵۲؍برسوں میں پہلی مرتبہ سیزن میں۴؍ گرینڈ سلیم جیتنے والے ٹینس کھلاڑی بن جاتےلیکن ان کا یہ خواب ٹوٹ گیا۔  دوسری طرف ڈینیل میدویدیف ۲۰۰۰ء کے بعد یو ایس اوپن کے سنگلز کا مردوں کا خطاب جیتنے والے پہلے روسی کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے مرات سافین نے یہ خطاب ۲۰۰۰ء میں جیتا تھا۔تقریباً ۲۱؍برس کے بعد کوئی روسی کھلاڑی نے یوایس اوپن کا مردوں کا سنگلز خطاب جیتا ہے۔ ۲۰۲۱ء میں  جوکووچ نے ۲۷؍گرینڈ سلیم میچ کھیلے اور انہیں ہارڈ کورٹس، کلے کورٹس اور گراس کورٹس پر کسی نے بھی شکست نہیں دی ۔  انہیں ۲۰۲۱ء میں گرینڈ سلیم کا کلین سویپ کرنے کیلئے صرف ایک فتح کی ضرورت تھی لیکن ڈینیل میدویدیف نے ان کے اس خواب کو توڑ دیا۔وہ سب سے زیادہ ۲۱؍گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم نہیں کرسکے ۔ اب وہ بھی  رافیل ندال اور راجر فیڈرر کی طرح ۲۰۔۲۰؍ گرینڈ سلیم کے مالک ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK