Inquilab Logo

لیورپول کے صلاح نےپریمیر لیگ میں۱۰۰؍ گول مکمل کرلئے

Updated: September 14, 2021, 2:21 PM IST | Agency | Leeds

لیورپول نے لیگ میں لیڈس یونائٹیڈ کو صفر۔۳؍ سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ صلاح کا ایک گول

Mohamed Salah. Picture:INN
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این

اتوار کی رات کو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں محمد صلاح کے  ۱۰۰؍ ویں گول کی مدد سے لیورپول نے۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والے لیڈس یونائٹیڈ فٹبال کلب کوصفر۔۳؍سے شکست دے دی۔ صلاح کے علاوہ فابینو اورسادیو مانے نے بھی اس میچ میں لیورپول کے لیے گول کیے۔ لیڈس کے گھریلو میدان  ایلینڈ روڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں لیورپول فٹبال کلب کا غلبہ رہا۔ اس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے۲۰؍ ویں منٹ میں لیورپول کے معروف اسٹرائیکر محمد صلاح نے گول کے بالکل قریب اپنے پیر سے گیند کو سیدھا کرکے شاندار گول کردیا۔ ای پی ایل میں یہ ان کا۱۰۰؍ واں گول بن گیا اور وہ۱۰۰؍گول کرنے والے لیگ کے ۵؍ویں تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔ صلاح نے یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے۱۶۲؍ میچ کھیلے۔ ایلن شیئریر نے ای پی ایل میں ۱۲۴؍ میچوں میں تیز ترین۱۰۰؍ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس طرح  محمد صلاح کے ریکارڈ گول سے میچ کے آغاز میں صفر۔ایک کی برتری حاصل کرنے والے لیورپول فٹبال کلب نے بغیر کسی خوف  کے لیڈس کے خلاف کھیلنا شروع کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز پرفابینو نے اپنا دوسرا گول۵۰؍ ویں منٹ میں کیا ۔ میچ کے ۶۰؍ ویں منٹ میں لیڈس یونائٹیڈ کلب کے پاسکل نے فاؤل کیا اور انہیں ریڈ کارڈ کے ساتھ میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس طرح لیڈس کی مشکلات کم نہیں ہوئیں اور ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی ٹیم میدان میں واپس نہیں آ سکی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  انجری ٹائم (۲+۹۰؍ منٹ) میں میچ کے اختتام پر سادیو مانے بھی میچ میں۱۰؍ کوششوں میں ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے ساتھ   لیورپول نے میچ صفر۔۳؍سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ  لیورپول کی ٹیم اب ۴؍ میچوں میں ۳؍ جیت کے ساتھ ۱۰؍پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔  لیڈس کے خلاف میچ کے دوران لیورپول کے نوجوان کھلاڑی ہاروی ایلیٹ شدید زخمی ہوگئے تھے۔میچ کے بعد لیورپول کے منیجر یورگین کلوپ نے کہاکہ ہاروی کو بہت تکلیف ہورہی تھی۔ انہوںنے مزید کہاکہ ان کا ٹخنہ ڈس لوکیٹ ہوگیا ہے۔ ہم اس کے بغیر اگلے میچ کھیلیں گے اوراس کے صحتیاب ہونے کا انتظار کریں گے کیونکہ وہ ہمارے لئے ایک اسٹار کھلاڑی ہے۔ ہاروی کی اس وقت اچھی دیکھ بھال ہورہی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK