Inquilab Logo

نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: September 08, 2021, 2:11 PM IST | Agency | New York

سربیائی کھلاڑی نے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں امریکہ کے جینسن بروکسائے کو ۴؍سیٹوں میں شکست دے دی۔ ۲۱؍واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے قریب

Novak Djokovic. Picture:INN
نوواک جوکووچ ۔ تصویر: آئی این این

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ یہاں پیرکی رات  مردوں کے سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں دنیا کے نمبر ۹۹؍ کھلاڑی امریکہ کے جینسن بروکسبائے کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ۲۰؍بار کے گرینڈسلیم چمپئن جوکووچ کے سامنے نوجوان امریکی چیلنجر نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور پہلا سیٹ ۱۔۶؍کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ جوکووچ نے حالانکہ فوری طورپر  مقابلہ کیا اور اگلے ۳؍ سیٹ۳۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶؍سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ جوکووچ اب کوارٹر فائنل میں دنیا کے نمبر۸؍ کے کھلاڑی اٹلی کے ماٹیو بیریٹنی سے مقابلہ کریں گے۔ ٹاپ  سیڈیڈ جوکووچ نے میچ جیتنے کے بعد کہاکہ جینسن کے حوصلے بلند تھے، ان کے پاس ایک واضح گیم پلان تھا۔ وہ تمام شاٹس کو بڑی آسانی سے پورا کررہے تھے اور میں میچ میں دفاع کررہا تھا۔ میرے پاس لے نہیں تھی، میں نے کئی غیرمتوقع غلطیاں کیں اور تقریباً ڈیڑھ سیٹ تک حالت کا اندازہ لگا رہا تھا۔ جینسن نوجوان اور بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، میں نے انہیں نیٹ پر بتایا کہ ان کے آگے بہت روشن مستقبل ہے۔ یقیناً وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔ یوایس اوپن میں مردوں کے کوارٹر فائنل کی لائن اپ 
نمبروَن نوواک جوکووچ کا مقابلہ بیریٹینی سے ہوگا۔۱۲؍ویں نمبر کے کھلاڑی آؤگر الیاسیم کا مقابلہ الکاراز سے ہوگا۔ وین ڈے زینڈ اسکلپ کا مقابلہ روس کے عالمی نمبر۲؍کھلاڑی  ڈینیل میدویدیوو سے ہوگا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے اولمپک تمغہ فاتح اسٹار کھلاڑی الیگز ینڈر زیوریو کا مقابلہ ہیر س سے ہوگا۔ ان ہی میں سے کوئی ایک امسال یوایس اوپن کا چمپئن بنے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK