• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گرتا ہوا تعلیمی معیار

Updated: August 31, 2023, 7:18 PM IST | Rizwana Momin | Mumbai

مجھے بلا شبہ اس شخص کی دماغی کیفیت پر شک ہوگا جو یہ دعویٰ کرے کہ کوئی بھی قوم بغیر تعلیم حاصل کئے سماجی ترقی کے حصول میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ کوئی بھی قوم حصول تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور نہیں کر سکتی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مجھے بلا شبہ اس شخص کی دماغی کیفیت پر شک ہوگا جو یہ دعویٰ کرے کہ کوئی بھی قوم بغیر تعلیم حاصل کئے سماجی ترقی کے حصول میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ کوئی بھی قوم حصول تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور نہیں کر سکتی۔عصر حاضر میں دنیا بھر میں جو ترقی ہمیں نظر آتی ہے یا جس ترقی سے دنیا بھر کے انسان مستفید ہو رہے ہیں، یہ تعلیم ہی کی مرہون منت ہے۔ بہر کیف اگر ہم اپنے سماج میں تعلیمی معیار کا ذکر کریں تو متعدد تلخ حقائق ہمیں منہ چڑھا رہے ہیں۔ کسی بھی دور کا جائزہ لیا جائے، حصول تعلیم یا عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے۔ ہمارے سماج میں وہ بچے جو اسکول جانے کی عمر سے گزر رہے ہیں، وہ اسکول نہیں جا رہے ہیں اور ورک شاپس میں یا دیگر امور میں محنت و مشقت کر رہے ہیں۔ ان بچوں کے اسکول نہ جانے کی وجہ سماج میں پھیلی مفلسی ہے۔ تلخ ترین حقائق تو تعلیمی نظام کے متعلق ہے۔ مگر ہمیں اس بات پر توجہ مرکوز کرنی ہے کہ تعلیمی معیار میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے۔
عوام کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ چنانچہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مفت تعلیم کی سہولیت مہیا کریں۔ تمام درسگاہوں میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے تاکہ مساوات پر مبنی تعلیمی نصاب پڑھ کر تمام شہری سماج میں پھیلی عدم مساوات کے احساس سے باہر آ سکیں اور سبھی کو سماج میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہوں۔ عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی نصاب مرتب کیا جائے جس کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی جائیں جنہیں وقت کے جدید تقاضوں کا ادراک ہو۔ اہم سوال یہ ہے کہ عصر حاضر میں ہمارا تعلیمی نصاب کیسا ہونا چاہئے؟ تمام درسگاہوں میں اساتذہ کی حاضری لازمی قرار دی جائے۔ اساتذہ کو صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے نہ کہ سفارش کی بنیاد پر۔ اساتذہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور بروقت ماہانہ اجرت ادا کی جائے۔ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں یکسوئی کے ساتھ فقط فروغ علم کیلئے استعمال کر سکیں۔ حکومت کے ساتھ سماج کا بھی فرض ہے کہ وہ اساتذہ کو ان کا حقیقی مقام دے کیونکہ یہ وہ طبقہ ہے جو مستقبل کے معماروں کی تربیت میں اہم ترین کردار ادا کررہا ہے۔ 

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK