EPAPER
Updated: February 04, 2025, 7:31 PM IST | Bespoke Stories Studio | Mumbai
یہ باضابطہ اعلان ہے۔ ممبئی کا اپنا اخبار جو اہل ممبئی کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ مڈڈے کو ’’سب سے زیادہ خوش دفاتر‘‘ میں سے ایک ہونے کی سند دی گئی ہے۔
یہ باضابطہ اعلان ہے۔ ممبئی کا اپنا اخبار جو اہل ممبئی کےدلوں کی دھڑکن ہے۔ مڈڈے کو ’’سب سےزیادہ خوش دفاتر‘‘میں سے ایک ہونے کی سند دی گئی ہے۔
یہ دفتری ذمہ داریوں کے تئیں ایثار کی ایسی گواہی ہے جو دفتر اور اس کے کارپردازوں کو بااختیار بناتی ہے، ان کا درجہ بلند کرتی ہے اور کام کی جگہ کو متنوع بناتی ہے۔
یہ اعتراف ’’ملازمین کی شادمانی سے متعلق سروے‘‘ کا نتیجہ ہے جس میں حصہ لینے والے کارکنان کے جوابات کو سو فیصد صیغۂ راز میں رکھا جاتا ہے۔ سروے میں یہ خیال رکھا گیا کہ ہر شعبے کے ملازمین کی سچی اورایماندارانہ رائے کو سنا جائے چنانچہ سروے نے اُن باتوں کو بھی درج کیا جوعموماً کھل کرنہیں کہی جاتیں۔ اسطرح کمپنی کی حقیقی صورت حال نتائج کے ذریعہ پیش کی گئی۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب وکاس جوشی کےمطابق ’’یہ اس بات کی یاد دہانی کرنے والا سنگ میل ہے کہ کسی بھی کمپنی کے شادماں اور مسرور ملازمین ہی اس کی حقیقی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ سروے کے بعد حاصل ہونے والی سند ملازمین کے تئیں ہمارے عزم ہی کی غماز نہیں ہے بلکہ اس حقیقت کو بھی اُجاگر کرتی ہے کہ جب ہم مل جل کر ایک دوسرے کے اشتراک سے مثبت طرزعمل کے ساتھ کام کرتے ہیں تو اس کا اثر کام کے معیار اور حسن تکمیل پر بھی پڑتا ہے۔‘‘
شعبۂ انسانی وسائل (ایچ آر) کی سربراہ محترمہ شری اگروال اس کامیابی کو فنی بیانیہ کے ساتھ کچھ اسطرح پیش کرتی ہیں: ’’مڈڈے میں ہم ایک مقصد کے تحت برسر ِکار رہتے ہیں۔ یہاں سب کی شرکت مصور کے برش کی طرح، تنوع رنگوں کی جولانی سے عبارت ہے اور وابستگی کااحساس وہ جوہر ہے جو تصویر کو حرکت وحیات عطا کرتا ہے۔ یہ کام کی ایسی جگہ (ورک پلیس) کو پروان چڑھانے کی کوشش ہے جہاں ہر کارپرداز خود کو مشترکہ مقصد کی تکمیل کیلئے بیش قیمت، قابل ستائش اور عمدہ طریقے سے مربوط تصور کرتا ہے۔‘‘
’’ہیپیئسٹ پلیسیز ٹو ورک‘‘ (ایسے دفاتر جہاں کے ملازمین کا معیارِمسرت و شادمانی کافی بلند ہو) کی منیجنگ پارٹنر نمرتا ٹاٹا نے مڈڈے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ملازمین کی فلاح اور مثبت طریق کار کے تئیں پائی جانےوالی لگن قابل ستائش ہے۔ ایسے دور میں جب مڈڈے بااثر صحافت کے اپنے سفر پررواں دواں ہے، یہ سند اس بات کا غیر معمولی اعتراف ہے کہ کارکنان کی ذہنی ورجذباتی بہبود نہ صرف یہ کہ دفتر کو نکھارتی ہے بلکہ اُن خدمات کو بھی معیارعطا کرتی ہے جن کی انجام دہی کیلئے تمام رفقائے کار روزانہ یکجا ہوتے ہیں۔ ملازمین کی موجودگی کمپنی کا دل بن کردھڑکتی ہو تو غیرمعمولی چیزیں معرض وجود میں آتی ہیں۔ ایسے دورمیں جب مڈڈے کمپنی ’’ہیپیئسٹ پلیس ٹو ورک‘‘ کی سند حاصل کرنے کے بعد ایک نئے باب کا آغاز کررہی ہے، اس کے ذریعہ جتنے بھی دفاتر ہیں سب کیلئے ایک مثال قائم ہوتی ہے۔ مثال یہ کہ ایسے ہنگامہ خیز دور میں جس میں ہر نیا دن کسی نئے چیلنج کے ساتھ طلوع ہوتا ہے، کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کا ازحد خیال رکھنا چاہئے کیونکہ خوشی اورشادمانی نئے دور کا نیا محاورہ نہیں ہے یہ ایک پختہ خاکہ ہے۔ آفرین ہےاُس دفتری اور ورک پلیس پر جو ہر عمر کے کارکنان کی رفیق ہے۔
ایک عام اہل ممبئ یہی نہیں،فلمی ستاروں اور کھیل کی دُنیا کے سپہ سالاروں کیلئے بھی مڈڈے رابطے کی مضبوط کڑی ہے۔