• Mon, 13 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

موبائل فون ہمیں اپنوں سے دور کر رہا ہے

Updated: January 11, 2024, 5:38 PM IST | Rizwana Momin | Mumbai

آج کے جدید طرز زندگی میں موبائل ہماری روزانہ ضروریات کا ایک بہت ہی لازم حصہ بن گیا ہے۔ جو ہمیں مواصلات تفریح اور معلومات کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آج کے جدید طرز زندگی میں موبائل ہماری روزانہ ضروریات کا ایک بہت ہی لازم حصہ بن گیا ہے۔ جو ہمیں مواصلات تفریح اور معلومات کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ پھر بھی موبائل کے بےجا استعمال سے ہمیں کئی نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ہم نے موبائل کو خود سے اس حد تک جوڑ لیا ہے کہ اپنوں کی محبت اور اپنائیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان سب وجوہات کی بناء پر ہم نے خود کو تنہا اور موبائل کے حصار میں قید کر لیا ہے. ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کریں اور اپنی زندگی میں عملی طور پر اس کو اختیار کریں۔
اپنی حدود مقرر کریں۔روزانہ زندگی میں یہ بے حد ضروری ہے کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہو کہ ہمیں موبائل کب `کس وقت کہاں اور کس طرح استعمال کرنا ہے ان اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔
کوشش کریں کہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بنا کسی خلفشار کے بہترین وقت گزاریں۔ جس میں موبائل کےاستعمال کا دور دور تک عمل دخل نہ ہوں۔ وہ وقت صرف اپنے قریبی لوگوں کے لیے ہو. جس میں تبادلہ خیال ہو۔ اجتماعی کھیل اور کسی تفریحی سیر کا بھی اہتمام کریں۔ 
اپنی حدود کی معیاد خود مقرر کریں۔ خود کو جدید تکنیکی( موبائل)وسائل سے دور رکھنے کی معیاد مقرر کریں۔ چاہے وہ ایک گھنٹہ ہو یا ایک دن جسے ڈیجیٹل ڈیٹاکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 
اپنی رشتوں کی اہمیت کو ترجیح دے۔ جن سے ہم قریب ہیں یا جو رشتہ ہمیں سکون و محبت میسر کرتا ہے۔ ان کا خیال رکھیں انہیں فون کریں۔ ان سے باتیں کریں ان کے ساتھ وقت گزاریں اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔ 
خود کی ذہن سازی کریں۔ اپنے فون کے استعمال سے بہتر طور پر اگاہ ہونے کے لیے ذہن سازی کی مشق کریں۔ ذہن سازی کی تکنیکیں اپ کو اپنے جذبات پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے اور اپنے موبائل کو مسلسل چیک کرنے کی عادت کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ 
ٹیکنالوجی میں ایسے ایپس دستیاب ہیں جو اپ کو اپنے اسکرین کے وقت کی نگرانی اور محدود کرنے میں مدد کر سکتے ہیں یہ ایپس اپ کے موبائل فون کے استعمال کے نمونوں کی بصیرت فراہم کر سکتے ہیں اور اس مقصد کی تحت کے موبائل کا استعمال کم سے کم سے کم کرنا ہے. اس زمرے میں کافی مدد ہو سکتی ہے۔ 
اگر اپ کو اپنے فون کے استعمال کو کم کرنے میں دقت پیش آرہی ہوں اور کئی کوششوں کے باوجود یہ عمل مشکل لگتا ہے تو ضرورت ہے کہ اپ اس بارے میں کسی معالج یا مشیر سے تعاون حاصل کریں . وہ اپ کے موبائل فون کے استعمال سے متعلق کسی بھی بنیادی مسائل کو حل کرنے اور صحت مند عادات کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے میں اپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ موبائل فون ایک قیمتی آلہ ہے لیکن انہیں اپ کے ذاتی تعلقات میں رکاوٹ بننے کی بجائے اپ کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔ 
ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے تعلقات کو پروان چڑھانے کے درمیان توازن تلاش کرنا ہر طرح کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK