Inquilab Logo Happiest Places to Work

طالبات کیلئے مخصوص ووکیشنل کورسیزکا اہم مرکز پریم لیلا وٹھل داس پالی ٹیکنک

Updated: October 26, 2023, 9:20 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

ایس این ڈی ٹی وومنس یونیورسٹی کے زیرنگرانی جاری یہ قدیم اور باوقار ادارہ لڑکیوں کی پروفیشنل، ووکیشنل اوراعلیٰ تعلیم کیلئے مشہور ہے ،یہاں موجود تمام کورسیز ہنر مندی اور صلاحیتوں پرمبنی ہیں

Went to SNDT Women`s University, Juhu, Santa Cruz. In the educational tour of this important institution, the students got to know the details of all the courses running here.
ایس این ڈی ٹی وومینس یونیورسٹی ، جوہو،سانتا کروز گئے تھے۔ اس اہم ادارے کی تعلیمی سیر میں طالبات نے یہاںجاری تمام کورسیز کی تفصیلات معلوم کیں ۔

گزشتہ دنوں ہم  اپنے ادارہ کی طالبات کولے کر  پریم لیلا وٹھل داس پالی ٹیکنک ،ایس این ڈی ٹی وومینس یونیورسٹی ، جوہو،سانتا کروز گئے تھے۔ اس اہم ادارے کی  تعلیمی سیر میں طالبات نے یہاںجاری تمام کورسیز کی تفصیلات معلوم کیں ۔کشادہ و جدید طرز کی پریکٹیکل لیبس،   آڈیٹوریم ،تربیت یافتہ اسٹاف ، مناسب فیس ، بہترین تعلیمی ماحول اور مکمل گرلز کیمپس کے سبب طالبات کافی متاثر ہوئیں ۔ یہ ادارہ لڑکیوں کی پروفیشنل، ووکیشنل اوراعلیٰ تعلیم کیلئے مشہور ہے  ۔ یہاں موجود تمام کورسیز ہنر مندی اور صلاحیتوں مبنی کورسیز ہیں ۔  
ادارے کا نام اور اہم کورسیز 
-پریم لیلا وٹھل داس پالی ٹیکنک، ممبئی http://pvpsndt.org/
زیر ِ نگرانی ایس این ڈی ٹی وومنس یونیورسٹی۔
(۱)  ڈپلوما ان فوڈ ٹیکنالوجی : ۱۹۷۸ء سے جاری کورس  میں  ۳۰؍نشستیں ہیں ، کورس کا دورانیہ : تین سال ( ایک سمسٹر انٹرن شپ  )  
-داخلے کیلئے کم از کم تعلیمی اہلیت :  دسویں کامیاب  کم از کم ۳۵ ؍فیصد مارکس کے ساتھ ۔ یہ بہت ہی پرانا کورس ہے،اس کا نصاب بہت زبردست اور انڈسٹری کے عین مانگ کے مطابق ، تجربہ کار فیکلٹی ممبرس ، اعلیٰ اور معیاری قسم کی لیباریٹری کے نظم کے ساتھ بہتر تعلیم کا نظام ،عملی تجربے اور پروجیکٹ ورک نیز انٹرن شپ ٹریننگ  پر مشتمل کورس ۔
-ٹریننگ پارٹنر س  اور  ملازمت کیلئے کمپنیز  کا اشتراک : ہندوستان لیور لمیٹیڈ ، ریلائنس ریٹیل چین ، کیڈبری انڈیا لمیٹیڈ ، اوبیرائے فلائٹ کچن ،  پیسٹونجی آئس کریم ، تاج ایئر کیٹرنگ ، حیات ریجینسی، کمانی آئیل ملز ، مارس گروپ آف ریسٹورنٹ، مہانندا ڈیری، گوودن انڈیا لمیٹیڈ،میکناڈونالڈ چین آف ریٹورنٹ ، امول ڈیری ،  بسلیری انٹرنیشنل  
-مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کا موقع: ڈپلوما مکمل کرنے بعد براہِ راست دوسرے سال ڈگری انجینئرنگ  بی ای ( فوڈ پروسیسنگ ) ، بی ٹیک فوڈ ٹیکنالوجی ، بی کیم ، بی ٹیک  بایو ٹیک انجینئرنگ  میں داخلہ مل سکتا ہے۔ساتھ ہی بیچلر آف ووکیشن میں براہِ راست دوسرے سال میں بی ووک ان فوڈ پروسیسنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ ممکن ہے۔ 
-ملازمت کے مواقع: فوڈ اور اس سے متعلقہ انڈسٹری جیسے پروسیسنگ یونٹس ، ہوٹیلس ، فلائٹ کچن ، فوڈ انالیسیس لیباریٹریز، سینسری لیب اپلیکیشن لیب ، ہائیجینس آڈٹ فرمس ، کنسلٹنسیزا سکے علاوہ کئی طالبات اپنا خود کا بزنس بھی اس شعبے میں شروع کر چکی ہیں۔ اس شعبے کے ماہرین  بطور فوڈ ٹیکنالوجسٹ ، پروڈکشن سُپر وائزر ، اسسٹنٹ آر اینڈ ڈی مینجر پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ایگزیکٹیوز، ٹیکنکل مارکیٹنگ پرسنل،کنسلٹنٹ، مائیکروبایوجسٹ ، ہائجن ایگزیکٹیوز، فوڈ سیفٹی کم سروس آڈیٹر، فوڈ انسپکٹر ، اپلیکیشن ٹیکنالوجسٹ ، کام کرسکتے ہیں۔
داخلہ کا وقت : دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد 
(۲) ڈپلوما اِن آپتھیلمک ٹیکنالوجسٹ : ۱۹۸۴ء سے یہ کورس منعقد کیا جارہا ہے۔ آپٹو میٹری اور آپتھیلمک اسسٹنٹ ٹریننگ پروگرام کیلئے یہ مشہور ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اس کورس کو  معیاری بنا یا گیاہے۔
-کل نشستیں : ۳۰،کورس کا دورانیہ : تین سال ( دوسمسٹر انٹرن شپ کے ساتھ )  کورس میں داخلے کے لیے کم از کم تعلیمی -اہلیت :  دسویں کامیاب  کم از کم ۳۵ فیصد مارکس کے ساتھ 
- کورس کی خصوصیات : سمسٹر ۲؍ سے سمسٹر چار کے درمیان ہاسپٹل کے دورے ۔ آل انڈیا آپٹو میٹری کانفرنس میں شمولیت ۔ڈائیگونسٹک اور سرجیکل  آئی کیمپس میں شرکت ۔ مخصوص ملٹی نیشنل  ادارے جیسے جانسن اینڈ جانسن ، باش اینڈ لامب ، الرگن ، سیبا وزن کے ساتھ مختلف پروجیکٹس میں اشتراک ۔
-مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کا موقع:  پوسٹ ڈپلوما اِن کانٹیکٹ لینسیز ، آرتھوپٹکس ، لو وجن ، آپٹو میٹری ۔ براہِ راست دوسرے سال میں داخلہ بیچلر آف آپٹو میٹری ڈگری کورس ۔
داخلہ کا وقت : دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد 
(۳)ڈپلوما اِن انٹیرئیر ڈیزائن : ۱۹۸۱ء سے یہ کورس جاری ہے۔ کافی پرانا اور پروفیشنل ٹریننگ کے لیے مشہور اس  ادارے کے کئی طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں۔ 
-کل نشستیں : ۳۰،کورس کا دورانیہ : ۳؍ سال ( ایک سمسٹر انٹرن شپ کے ساتھ ) کورس میں داخلے کیلئے کم از کم تعلیمی اہلیت :  دسویں کامیاب  کم از کم ۳۵ ؍فیصد مارکس کے ساتھ 
-ٹریننگ پارٹنر س  اور  ملازمت کیلئے کمپنیز کا اشتراک ۔ 
پِڈلائٹ انڈسٹریزلمیٹیڈ ، میکرس آف فیوی کال، ایس ایس اے آرکیٹیکٹس ، تلاٹھی پنتھاکی آرکیٹیکٹس ، پینا کن پٹیل اینڈ ایسوسی ایٹس ، ڈینامک اسپیس ڈیزائن اینڈ ایسو سی ایٹس ، آر ایس اے ڈیزائنس، جیمنی کنسلٹنٹس ۔ 
- مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کا موقع: براہِ راست دوسرے سال میں داخلہ بی ووک ان انٹیریئر ڈیزائن، پوسٹ گریجویشن ان ویجوئل مرچنڈائزنگ ، انٹیرئیر ڈیزائننگ ، پروڈکٹ ڈیزائن ، فرنیچر ڈیزائن 
ان ۳؍ اہم کورسیز کے علاوہ اس پالی ٹیکنک میں کچھ اور اہم کورسیز منعقد کئے جاتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
(۴)  ڈِپلوما ان اپاریل مینو فیکچرنگ اینڈ ڈیزائن : کورس شروع ہونے کا سال :۱۹۷۸ ءکورس کا دورانیہ :۳؍ سال ( ایک سیمسٹر انٹرن شپ  ) 
-کل نشستیں: ۴۰ ،کم از کم تعلیمی اہلیت: دسویں کامیاب ( ۳۵ فیصد مارکس کے ساتھ ) 
(۵)   ڈپلوما ان میڈیکل لیب ٹیکنالوجی: کورس شروع ہونے کا سال۱۹۷۶ ء،کورس کا دورانیہ :۳؍ سال ( ایک سمسٹر انٹرن شپ کے ساتھ ) 
-کل نشستیں: ۴۰،کم از کم تعلیمی اہلیت: دسویں کامیاب ( ۳۵ ؍فیصد  ) 
(۶)  ڈپلوما ان جیولری ڈیزائن اینڈ مینو فیکچرنگ: کورس شروع ہونے کا سال :۱۹۹۵ ،کورس کا دورانیہ :تین سال ( ایک سمسٹر انٹرن شپ  ) 
-کل نشستیں: ۳۰،کم از کم تعلیمی اہلیت: دسویں کامیاب ( ۳۵ ؍فیصد  ) 
 جیم  اور جیولری ڈیزائننگ میں کافی بہترین پروفیشنل کورسیز بھی موجود ہیں جو دسویں کے علاوہ بارہویں بعد ، ایڈوانسڈ ڈپلوما کورسیز  کئے جاسکتے ہیں۔
(۷)  ڈپلوما ان الیکٹرونکس: کورس شروع ہونے کا سال :۱۹۸۳ ء، کورس کا دورانیہ :چارسال (دو سمسٹر انٹرن شپ کے ساتھ ) 
-کل نشستیں: ۴۰ ،کم از کم تعلیمی اہلیت: دسویں کامیاب ( ۳۵ ؍فیصد  )
(۸)  ڈپلوما ان گرافکس اینڈ ملٹی میڈیا : کورس شروع ہونے کا سال :۲۰۱۹ء، کورس کا دورانیہ :۳؍ سال ( ایک سمسٹر انٹرن شپ کے ساتھ ) 
-کل نشستیں: ۲۵، کم از کم تعلیمی اہلیت: دسویں کامیاب 
(۹)  ڈپلوما ان ایڈمنسٹریشن سروسیز : کورس شروع ہونے کا سال:  ۱۹۷۶ء، کورس کا دورانیہ :تین سال ( ایک سمسٹر انٹرن شپ کے ساتھ ) 
-کل نشستیں: ۴۰ ، کم از کم تعلیمی اہلیت: دسویں کامیاب
 اس ادارہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کیلئے  ایس این ڈی ٹی یونیورسٹی میں انہیں تمام کورسیز کے بہت سے ڈگری کورسیز موجود ہیں۔ اگر طالبات ڈپلوما کورسیز کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو اسی ادارے کے ذریعے بی ووک کورسیز موجود ہیں جس کے بعد طالبات گریجویشن بھی مکمل کر سکتی ہیں۔ اس ادارے میں داخلے کے سلسلے میں رہنمائی کیلئے رابطہ کریں، اروند کمار مشرا(8329113386)  n

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK