Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اے آئی کی دلچسپ دُنیا کا حصہ بنئے۱۲؍مفت آن لائن کورسیز کیساتھ

Updated: March 14, 2025, 4:16 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مضبوط ہوتے شعبے سے وابستہ ہونا مشکل نہیں، ان کورسیز کی مدد سے آپ گھر بیٹھے محض چند گھنٹوں میں اے آئی کی بنیادی باتیں سیکھ سکتےہیں، ایڈوانس کورس بھی کرسکتے ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

انسانی مستقبل بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت (اے آئی، آرٹی فیشیل انٹیلی جنس) پر منحصر ہونے جا رہا ہے اس لئے اس شعبے کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اگر طلبہ اے آئی کے کچھ سرٹیفکیٹ کورس کرلیں تو یہ ایک درست قدم ثابت ہو گا۔ کئی تعلیمی ادارے جن میں بین الاقوامی سطح کی مشہور یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، اے آئی سے متعلق مفت آن لائن کورس فراہم کرتی ہیں۔ یہ کورسیز آف لائن بھی دستیاب ہیں۔ ایسے میں طلبہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے اے آئی میں مہارت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کریں۔یہ مفت کورسیز آپ چھٹیوں کے ایام میں بھی کرسکتے ہیں ۔ مفت آن لائن کورسیز میں مشین لرننگ، اے آئی کی بنیادی اصلاحات ، تکنیکی امور،نیورل نیٹ ورکس اور ڈیپ لرننگ جیسی کئی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ کورسیز ماہرین سکھاتے ہیں۔ کورس مکمل کرنے کے بعد ادارے امید وار کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازتے ہیں۔یہ کورسیز آپ کو مسائل حل کرنے کی مہارتوں یعنی پرابلم سولونگ اسکلز کو فروغ دینے اور ٹیک سے چلنے والی صنعتوں میں زیادہ ملازمت کے قابل بننے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بعض اے آئی کورسیزمختلف شعبےاور اس کی اصلاحات کا احاطہ کرتے ہیں۔ اگر کسی طالب علم کو بزنس یا مارکیٹنگ میں دلچسپی ہے تو وہ اس شعبے کے متعلق آن لائن کورس کرسکتا ہے۔اگر کسی طالب علم کو طبی یا تدریسی شعبے سے شغف ہے تو وہ اس کے متعلق دستیاب آن لائن کورس کرکے اس میں مہارت حاصل کرسکتا ہے۔ آن لائن کورسیز آسان اور مشکل دونوں طرح کے ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ بنیادی باتیں اور اصطلاحات سمجھ جاتے ہیں تو تکنیکی چیزیں بھی سمجھنا آپ کیلئے آسان ہوجائے گا۔ ان کالموں میں ایسے ہی ۱۲؍ مفت اے آئی کے آن لائن کورسیز کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

(۱) مشین لرننگ بیسیکس
Machine Learning Basics
کورس کی میعاد: ۱۴؍ گھنٹے (تین ہفتے ، ۴؍ گھنٹہ) 
ادارہ :سونگ کیون کوان یونیورسٹی، سیول، جنوبی کوریا
 اس کورس میں مشین لرننگ کے بنیادی کانسپٹ ’’کے نیئرسٹ نیبر الگورتھم‘‘ (کے این این)، ’’لینئر ریگریشن‘‘ اور ’’لاجسٹک ریگریشن‘‘ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس میں ۴؍ ماڈیول ہیں، اور یہ کورس ۲۱؍ زبانوں میں دستیاب ہے۔ کورس مکمل ہونے کے بعدامیدوار کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ 
(۲) آرٹی فیشل (اے آئی )بگینرس گائیڈ 
AI Beginners Guide
کورس کی میعاد: ۹۰؍ دن 
ادارہ :اسکیل اپ (آن لائن)
 اس کورس میں مصنوعی ذہانت کی بنیادی چیزیں ، مشین لرننگ کی تکنیک اور اپلی کیشنز کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس میں یہ بھی سکھایا جائے گاکہ اے آئی میں کریئر کے کتنے مواقع ہیں، اس کا مستقبل کیا ہے اور انڈسٹریز میں اس کا استعمال کس طرح ہوتاہے۔ امیدوار کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ 
(۳) اے آئی فار بزنس اسپیشلائزیشن 
AI For Business Specialization
کورس کی میعاد: ایک ماہ (ہر ہفتے ۱۰؍ گھنٹے) 
ادارہ :یونیورسٹی آف پنسلوانیا، امریکہ
 یہ کورس ۲۲؍ زبانوں میں دستیاب ہے جس میں امیدوار کوبگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی بنیادی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔ ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال کے ذریعے مارکیٹنگ اسٹریٹجیز بتائی جاتی ہیں۔ اس کورس کے ذریعے امیدوار ڈیٹا اینالسس، بزنس اینالسس، ہیومن لرننگ، الگورتھم، اپلائیڈ مشین لرننگ، آرٹی فیشل نیورل نیٹ ورکس اور پیپل اینالسس وغیرہ کی باریکیاں سیکھ سکتا ہے۔
(۴) اے آئی ان ہیلتھ کیئر اسپیشلائزیشن
 AI in Healthcare Specialization
کورس کی میعاد: ایک ماہ (ہر ہفتے ۱۰؍ گھنٹے )
ادارہ : اسٹیفورڈ یونیورسٹی، امریکہ 
 یہ کورس ۲۳؍ زبانوں میں دستیاب ہے جس میں طالب علم سیکھ سکتا ہے کہ طبی رضاکاروں کو درپیش مسائل کو مشین لرننگ کیسے حل کر سکتی ہے اور مریضوں کی حفاظت میں مصنوعی ذہانت کس طرح کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ کورس ۵؍ سیریز پر مشتمل ہے جس میں ہر سیریز کا دورانیہ ۱۱؍ سے ۱۴؍گھنٹے ہے۔ کورس مکمل ہونے کے بعد امیدوار کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیاجائے گا۔اس میں ہیلتھ کیئر ، کلینکل ڈیٹااور اس شعبے میں اے آئی کے ایپس کے ارتقاء کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ 
(۵) انٹروڈکشن ٹو جنریٹیو اے آئی 
Introduction to Generative AI
کورس کی میعاد: ۴۵؍ منٹ 
 ادارہ : گوگل کلاؤڈ، امریکہ 
 اس کورس میں جنریٹیو، اس کے ماڈل ٹائپس اور ایپس کی معلومات دی جاتی ہے۔ کورس مکمل ہونے کے بعد گوگل کی جانب سے بیج فراہم کیا جائے گا۔ 
(۶) فنڈامینٹلس آف جنریٹیو اے آئی 
Fundamentals of Generative AI
کورس کی میعاد: ۵۳؍ منٹ 
ادارہ :مائیکروسافٹ، امریکہ 
 ۱۱؍ یونٹس پر مشتمل اس کورس میں طالب علم سیکھ سکتا ہے کہ لینگویج ماڈل کس طرح مصنوعی ذہانت کے ایپس اور سروسیز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ حقیقی مواد جنریٹ کر سکیں۔ یہ بھی سکھایا جائے گا کہ جنریٹیو اے آئی کس طرح ایسے ایجنٹس کی تعمیر میں مدد کرتا ہے جو مشکل اور تخلیقی ٹاسک میں انسانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔
(۷)اے آئی فار ایوری وَن
AI for Everyone
کورس کی میعاد: ۴؍ ہفتے
ادارہ :ڈیپ لرننگ ڈاٹ اے آئی 
 یہ کورس غیر تکنیکی افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو سمجھ سکیں اور اپنی تنظیموں میںاے آئی کے اطلاق کے مواقع کو سمجھتے ہوئے اس میں حصہ لے سکیں۔ 
(۸)اے آئی فاؤنڈیشنز
AI Foundations
کورس کی میعاد:ایک ماہ(ہر ہفتے ۱۰؍ گھنٹے)
ادارہ : آئی بی ایم، امریکہ `
 یہ کورس مصنوعی ذہانت کی بنیادی تفہیم حاصل کرنے کیلئے ہے ۔ یہ کورس طلبہ کواے آئی کے بنیادی تصورات سے آگاہ کرتا ہے۔
(۹)اِنکریز پروڈکٹیویٹی یوزینگ اے آئی
Increase Productivity Using AI
کورس کی میعاد:۳۰؍ منٹ
ادارہ : زیپیئرلرن
 یہ کورس اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکٹیویٹی (پیداواریت) میں اضافہ پر مرکوز ہے۔ یہ کورس پیشہ ور افراد کواے آئی کی تفہیم فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنی تنظیموں میںاے آئی کے اطلاق کے مواقع کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 
(۱۰) اے آئی ڈیولپرس پروفیشنل
AI Developer Professional
کورس کی میعاد: ۶؍ ماہ(ہر ہفتے ۴؍ گھنٹے)
ادارہ : آئی بی ایم، امریکہ
 یہ کورس اے آئی کے بنیادی تصورات، اہم اصطلاحات، بلڈنگ بلاکس اور اے آئی ایپ کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔اس میں طالب علم یہ بھی سیکھ سکتا ہے کہ مختلف پروگرامنگ فریم ورک اور اے آئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئےکریٹیواے آئی سے چلنے والے ایپس اور چیٹ بوٹس کیسے بنائے جائیں۔
(۱۱)گوگل پرومپٹنگ ایسینشیئل 
Google Prompting Essentials
کورس کی میعاد: ۱۰؍ گھنٹے
ادارہ :گوگل، امریکہ
 اس آن لائن کورس میں اے آئی ماہرین طلبہ کو سکھاتے ہیں۔ اس میں گوگل اے آئی ماہرین کے ویڈیوز اور ان کے تجزیئے شامل ہیں۔کورس مکمل کرنے والے امید وار کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔ 
(۱۲)اے آئی اِن مارکیٹنگ
AI in Marketing
کورس کی میعاد: ۱۰؍ گھنٹے
ادارہ : یونیورسٹی آف ورجینیا، امریکہ
 اس کورس میں امید وار کو یہ سکھایاجاتا ہے کہ کسٹمر انگیجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے ڈیٹا سے چلنے والی اے آئی کا استعمال کیسے کریں اورنیٹ ورکڈ بزنس ماڈل کو کیسے تیار کیا جائے اور اس کے اثرات کا فائدہ کیسے اٹھایا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK