• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

طلبہ کے نئے سال کے ۱۴؍ عزائم

Updated: January 03, 2025, 5:47 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

نئے سال پر لوگ عزائم (ریزولیوشن) طے کرتے ہیں کہ وہ اس سال کیا کریں گے اور کیا نہیں کریں گے، بطور طالب علم آپ کو بھی اپنے ریزولیوشن طے کرنے چاہئیں، اس سے آپ میں ڈسپلن آئے گا۔

Most people can`t stick to their resolutions for more than a few weeks, but with persistence and consistency, they can last a whole year. Photo: INN
بیشتر افراد اپنے ریزولیوشن پر چند ہفتوں سے زیادہ قائم نہیں رہ پاتے، مگر ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے ان پر پورا سال قائم رہا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

’’اس سال کچھ نیا سیکھا جائے‘‘

بہترین ریزولیوشن یہی ہے کہ طلبہ طے کرلیں کہ انہیں اس سال کیا نیا کرنا ہے۔ کوئی کورس کرنا ہے، کوئی زبان سیکھنی ہے، کمپیوٹر کورس کرنا ہے، یا، خطاطی سیکھنی ہے، وغیرہ۔

’’پڑھائی صرف مارکس کیلئے نہیں‘‘

بیشتر طلبہ امتحانات میں اچھے مارکس حاصل کرنے کیلئے پڑھائی کرتے ہیں اور یاد کئے ہوئے اسباق چند دنوں میں بھول جاتے ہیں۔ اہم کانسپٹ ہمیشہ یاد رکھنے کیلئے پڑھائی کریں۔

’’صحتمند عادات روٹین میں شامل‘‘

کم عمری ہی میں صحت کی جانب توجہ دینی چاہئے، پھر وہ چاہے جسمانی صحت ہو یا ذہنی۔ صحتمند عادات کو اپنی روٹین میں شامل کرلیجئے، آگے کی زندگی میں سہولت ہوگی۔

’’نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں‘‘

نصابی ہوں یا غیر نصابی، ہر قسم کی معلوماتی سرگرمیوں اور تقریبات میں شرکت کی کوشش کیجئے۔ ان میں شامل ہونے سے آپ کو کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملے گا۔

’’چھٹیوں میں انٹرن شپ ‘‘

چھٹیوں میں اچھا خاصا وقت ہوتا ہے۔ دیگر مشاغل کے ساتھ کسی کمپنی میں انٹرن شپ تلاش کرنے کی کوشش کیجئے۔ دن بھر میں ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے آپ میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

’’وقت کا درست استعمال‘‘

ہر شخص کی زندگی میں وقت سب سے اہم ہونا چاہئے۔ طلبہ کو کسی بھی کام کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے آخری لمحے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ وقت سے پہلے ہی کام مکمل کرلینا چاہئے۔

’’پاکٹ منی، بجٹ، بچت‘‘

پاکٹ منی کو بلا ضرورت خرچ کرنے کے بجائے پیسوں کی بچت کیجئے۔ اپنا ذاتی بجٹ بنایئے، اس طرح آپ کو درست کاموں کیلئے پیسوں کا استعمال کرنے کا سلیقہ آئے گا۔

’’کتابوں کا مطالعہ‘‘

ہدف طے کرلیجئے کہ آپ ایک سال میں کتنی کتابیں پڑھیں گے اور اپنے اس ہدف کو پورا کیجئے۔ معروف مصنف ’’لی چائلڈ‘‘ سال بھر میں ۳۰۰؍ کتابیں پڑھتے ہیں۔

’’مشاغل کی مناسبت سے کلب‘‘

ایسے کلب اور کمیونٹی میں شامل ہونے کی کوشش کیجئے جن کے مشاغل آپ کے جیسے ہیں مثلاً کوڈنگ، باغبانی، کتابوں کا مطالعہ، ضرورتمندوں کی مدد، یا، کہانی لکھنے وغیرہ کا کلب۔

’’بری عادتوں سے چھٹکارا‘‘

ان میں وہ تمام عادتیں شامل ہیں جو آپ کو سست بناتی ہیں، اپنے کام کرنے سے روکتی ہیں، یا، آپ کا زیادہ وقت غیر ضروری چیزوں میں صرف کرواتی ہیں۔ ان سے چھٹکارا ضروری ہے۔

’’کم از کم ایک ٹرپ کچھ سیکھنے کیلئے‘‘

سال بھر میں سیروسیاحت کا کوئی ایک پروگرام ایسا بنایئے جس میں آپ کچھ سیکھ سکیں۔ کسی تاریخی مقام یا شہر کی سیر، یا کسی میوزیم میں پورا دن گزارنے کا منصوبہ، وغیرہ۔

’’کسی بھی حال میں پُرامید‘‘

امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔ حالات کیسے ہی ہوں، ہمیشہ پُرامید رہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ اپنا مثبت انداز کبھی بھی ترک کرنے کی کوشش مت کیجئے۔

’’کریئر ون پلس‘‘

آپ جس شعبے میں کریئر بنانا چاہتے ہیں اس کی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ اپنے کسی مشغلے میں بھی مستحکم ہونے کی کوشش کیجئے۔ یہی آپ کا ’’ون پلس‘‘ ہے جو کریئر کے ساتھ چلے گا۔

’’موسیقی کے بجائے پوڈکاسٹ یا ناول‘‘

موسیقی کو اپنے وقت کا ایک بڑا حصہ دینے کے بجائے کوئی پوڈکاسٹ سنئے۔ ورک آؤٹ یا رننگ کے دوران یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ آپ اپنا پسندیدہ ناول بھی سن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK