• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بارش میں بیماریوں سے بچانے میں مددگار۵؍ پھل

Updated: June 28, 2024, 4:35 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

آج کل ملک بھر میں مانسون جاری ہے۔ کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ بارش کے موسم میں کئی بیماریوں کے وائرس پھیل جاتے ہیں، جو کئی دن تک جاری رہتے ہیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر اس بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

Fruit consumption should not be neglected during rainy season. Photo: INN
بارش کے موسم میں پھلوں کے استعمال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ تصویر : آئی این این

آج کل ملک بھر میں مانسون جاری ہے۔ کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ بارش کے موسم میں کئی بیماریوں کے وائرس پھیل جاتے ہیں، جو کئی دن تک جاری رہتے ہیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر اس بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ بارش کے موسم میں زیادہ تر بچے جلد بیمار ہوجاتے ہیں، کیونکہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔اس لئے ماہرین موسم باراں میں وٹامن سی سے بھر پور پھلوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔پڑھئے ایسے ہی ۵؍ پھل کے بارے میں :
کیلا: اس پھل میں میگنیز اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو اس کو سپر فوڈ بناتے ہیں۔ میگنیز وٹامن سی کو جسم کا حصہ بنانے میں کردار ادا کرتا ہے جبکہ یہ دونوں مل کر جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بھی بچاتے ہیں اور جسم میں کولیجن پیدا کرتے ہیں جس سے جِلد اور ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
گاجر:اس میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات پائی جاتی ہیں اور خاص طور پر یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن سی نہ صرف انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ ہماری قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انناس: اس میں متعدد وٹامنز، انزائمز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو جسمانی سوزش کو کم کرتے ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کا استعمال بیکٹیریل انفیکشن کے کم خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔
کیوی:اس میں موجودوٹامن سی قوتِ مدافعت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے مزید یہ کہ اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کو کنٹرول کرنے اورفری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔
آڑو : اسے خون میں اضافہ کرنے کیلئے قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں آئرن پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آڑو جسم میں خون کی مقدار بڑھانے کے ساتھ اسے مضرِ صحت مواد سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ آڑو میں بیٹا کروٹین بھی پایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK