میں نے بارہویں سائنس کا ایگزام دیا ہے اس کے بعد پولیس سب انسپکٹر بننا چاہتا ہوں۔ اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا ۔ کن کن مرحلوں سے گزرنا ہوگا ، کونسا پیپر دینا ہوگا؟ فزیکل فٹنس کیسی ہوگی ؟
EPAPER
Updated: March 14, 2025, 3:49 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں نے بارہویں سائنس کا ایگزام دیا ہے اس کے بعد پولیس سب انسپکٹر بننا چاہتا ہوں۔ اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا ۔ کن کن مرحلوں سے گزرنا ہوگا ، کونسا پیپر دینا ہوگا؟ فزیکل فٹنس کیسی ہوگی ؟
پولیس سب انسپکٹر بننے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
سوال: میں نے بارہویں سائنس کا ایگزام دیا ہے اس کے بعد پولیس سب انسپکٹر بننا چاہتا ہوں۔ اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا۔ کن کن مرحلوں سے گزرنا ہوگا ، کونسا پیپر دینا ہوگا؟ فزیکل فٹنس کیسی ہوگی ؟
جواب:آپ سب سے پہلے کسی بھی اسٹریم سے اپنا گریجویشن مکمل کریں۔ پولیس سب انسپکٹر بننے کیلئے آپ کو مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی )کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ہوگا ۔ عمر ۱۹ ؍سال سے ۲۸ ؍سال کے درمیان ہو، مراٹھی زبان سے واقفیت ضروری ہے۔ ایم پی ایس سی کے ذریعے پی ایس آئی امتحان میں شرکت کرنا ہوگا، جسمانی اہلیت مردوں کیلئے لمبائی ۱۶۵ ؍سینٹی میٹر ، سینہ ۷۹؍سینٹی میٹر بغیر پھُلائے، سینہ پُھلاکر ۸۴؍ سینٹی میٹر ( کم از کم ۵ ؍سینٹی میٹر پُھلنا ضروری ہے ) خواتین کیلئےلمبائی ۱۵۷؍ سینٹی میٹر ضروری ہے۔ایم پی ایس سی کا امتحان ۳؍ مراحل میں ہوتا ہے ، پریلمنری ، مینس اور انٹرویو ۔
آٹوکیڈ کا کورس کرنا چاہتی ہوں کیا کروں؟
سوال : میں آٹو کیڈ کا کورس کرنا چاہتی ہوں ، مجھے کیا کرنا ہوگا؟
جواب:آٹو کیڈ کور س کسی بھی قریبی ادارے سے کیا جاسکتا ہے ، اس کورس کیلئے گورنمنٹ کا ادارہ چاہتے ہیں تو گورنمنٹ پالی ٹیکنک باندرہ ، ممبئی ۔ اسی طرح آئی ڈی ای ایم آئی ،چونا بھٹی، ان اداروں سے کر سکتے ہیں۔