کلاؤڈڈیولپر وہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر اپلی کیشنز اور سافٹ ویئر بناتا ہے۔ کلاؤڈ پروفیشنلز ،آئی ٹی ڈیولپر ہی کی طرح ان کو بنانے کیلئے وہی سافٹ ویئر اور ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 16, 2024, 4:08 PM IST | Mumbai
کلاؤڈڈیولپر وہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر اپلی کیشنز اور سافٹ ویئر بناتا ہے۔ کلاؤڈ پروفیشنلز ،آئی ٹی ڈیولپر ہی کی طرح ان کو بنانے کیلئے وہی سافٹ ویئر اور ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔
کلاؤڈڈیولپر وہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر اپلی کیشنز اور سافٹ ویئر بناتا ہے۔ کلاؤڈ پروفیشنلز ،آئی ٹی ڈیولپر ہی کی طرح ان کو بنانے کیلئے وہی سافٹ ویئر اور ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔ کلاؤڈڈیولپر بنیادی طور پر اپنی تنظیموں کے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو نافذ کرنے اور اسے برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ان کا بنیادی کام کمپنیوں کے کلاؤڈ سسٹم کو ڈیزائن، تیار کرنا، تجزیہ کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔
کلاؤڈڈیولپر کا مستقبل
کلاؤڈ ڈولپمنٹ ایک ہائی ڈیمانڈ پیشہ ہے۔ جیسے جیسے صنعتیں مکمل طور پر دور دراز کے دفاتر میں منتقل ہو رہی ہیں، کمپنیاں اپنے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کیلئے لامحدود نیٹ ورکس کا استعمال کر رہی ہیں، جنہیں کلاؤڈ ڈیٹا بیس بھی کہا جاتا ہے اورکلاؤڈ ڈیولپر زکمپنیوں کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے کلاؤڈ ڈیٹا بیس کو تیار کرتے ہیں اور بہتر بناتے ہیں۔ کلاؤڈڈیولپر کیلئے بڑی کمپنیوں میں ملازمت کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں جیسےگوگل، آئی بی ایم اور ڈیلوئٹ وغیرہ۔
کلاؤڈڈیولپر کیسے بنیں؟
بارہویں سائنس کامیاب ہونا ضروری ہے۔
کلاؤڈڈیولپر بننے کیلئے ٹیکنیکل فیلڈ میں بیچلر ڈگریاں حاصل کی جاسکتی ہیں جیسےبی ایس سی اِن کمپیوٹر سائنس(سی ایس)، بی ایس سی اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) اور بی ٹیک اِن کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سیکوریٹی وغیرہ۔
نیز پی جی ڈپلوما ان ایڈوانس کلاؤڈ کمپیوٹنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔
کئی بڑے ادارے سرٹیفکیشن کورسز کا انعقاد کرتے ہیں جن میں امیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) ،گوگل کلاؤڈ اور سیسکو (CISCO) وغیرہ شامل ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
آئی ٹی ایم ووکیشنل یونیورسٹی،گجرات
سندیپ یونیورسٹی،ناسک
ایم آئی ٹی اسکول آف کمپیوٹنگ،پونے
کلاؤڈڈیولپر کی تنخواہ
کلاؤڈڈیولپرکی سالانہ اوسط تنخواہ ۵؍ لاکھ سے ۱۴؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔