• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پینٹر خیالات اور جذبات کو زبان عطا کرسکتا ہے

Updated: June 28, 2024, 4:44 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

پینٹنگ ،فائن آرٹس یا فنون لطیفہ کی ایک مشہور شاخ ہے۔فائن آرٹس کی دیگر شاخوں میں ڈرائنگ، پرنٹ میکنگ اور مجسمہ سازی وغیرہ اہم ہیں۔

With different color combinations and other accessories, the painter creates the best painting. Photo: INN
مختلف رنگوں کے امتزاج اور دیگر لوازمات کے ساتھ پینٹربہترین پینٹنگ بناتا ہے۔ تصویر : آئی این این

پینٹنگ ،فائن آرٹس یا فنون لطیفہ کی ایک مشہور شاخ ہے۔فائن آرٹس کی دیگر شاخوں میں ڈرائنگ، پرنٹ میکنگ اور مجسمہ سازی وغیرہ اہم ہیں۔ پینٹراعلیٰ تخلیقی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہےجو اپنے خیال کو رنگوں کی مدد سے کینوس پر اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ فن پاروں کی جمالیاتی اہمیت اور خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔علاوہ ازیںایک عمدہ پینٹر اپنے فن کے ذریعے کسی خیال، جذبات یا کہانی کو بیان کرتا ہے۔
پینٹر کا مستقل
 پینٹنگ میںکریئر اور ترقی کے کئی مواقع موجود ہیں۔آج بھی فن پاروں اور فن کاروں کے قدردان موجود ہیں۔ایک بہترین پینٹر فائن یا کمرشل آرٹ اسٹوڈیوز، عجائب گھروں، گیلریوں یا نمائشوں میں کام کرسکتا ہے۔ بہت سے ڈجیٹل پلیٹ فارمز بھی پینٹروں کو موقع فراہم کرتے ہیں۔پینٹر بننا منافع بخش کریئر آپشن ہو سکتا ہے۔ معیاری تنخواہ کے ساتھ ایک پینٹر فری لانسر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے سکتا ہے۔
پینٹر کیسے بنیں؟
بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بیچلر کورسیز میں۳؍ سالہ بیچلر اِن فائن آرٹس (بی ایف اے) اور۴؍ سالہ بیچلر آف ویژول آرٹس(بی وی اے) کئے جاسکتے ہیں۔
ماسٹرز پروگرام میں ۲؍ سالہ ماسٹر اِن فائن آرٹس (ایم ایف اے) اور ماسٹر آف ویژول آرٹس(ایم وی اے) کئے جاسکتے ہیں۔
ان کے علاوہ ڈپلوما اِن فائن آرٹس اور ڈپلوما اِن ویژول آرٹس جبکہ پی جی ڈپلوما اِن فائن آرٹس بھی کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
سر جے جے اسکول آف آرٹ، ممبئی
دہلی کالج آف آرٹ ، نئی دہلی
سر جے جے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ آرٹ ، ممبئی
وشو بھارتی یونیورسٹی،مغربی بنگال
 پینٹر کی تنخواہ
پینٹر کی سالانہ اوسط تنخواہ ۳؍ لاکھ سے ۵؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK