پرسنل ٹرینر(پی ٹی) فٹنس کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے اور ان افراد یا گروپ کیلئے جو فٹ اور صحتمند رہنے کے خواہاں ہیں ان کیلئے محفوظ اور موثر ورزش کے نظام کو ڈیزائن کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: August 09, 2024, 5:31 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
پرسنل ٹرینر(پی ٹی) فٹنس کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے اور ان افراد یا گروپ کیلئے جو فٹ اور صحتمند رہنے کے خواہاں ہیں ان کیلئے محفوظ اور موثر ورزش کے نظام کو ڈیزائن کرتا ہے۔
پرسنل ٹرینر(پی ٹی) فٹنس کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے اور ان افراد یا گروپ کیلئے جو فٹ اور صحتمند رہنے کے خواہاں ہیں ان کیلئے محفوظ اور موثر ورزش کے نظام کو ڈیزائن کرتا ہے۔ اپنی معلومات اور تجربات کا استعمال کرتے ہوئے پرسنل ٹرینر کلائنٹس کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے جن میںٹوننگ ، وزن میں کمی، باڈی بلڈنگ اور مجموعی صحت کی بہتری شامل ہو سکتی ہے۔ پرسنل ٹرینر کلائنٹس کے ساتھ براہ راست کام کرتا ہے اور ان کیلئے ورزش کا شیڈول اور ڈائیٹ پلان تیار کرتا ہے۔
پرسنل ٹرینر کا مستقبل
پرسنل ٹرینرز اور انسٹرکٹرز کی ملازمت میں۲۰۲۲ء سے ۲۰۳۲ء تک ۱۴؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ہیلتھ کلب اور فٹنس سینٹرز اپنے اراکین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تقریباً ۶۹؍ ہزارپرسنل ٹرینر کی پوزیشن ہر سال کھلتی ہے۔ پرسنل ٹرینر انفرادی طور پر کسی بھی جم میں ملازمت اختیار کرسکتا ہےنیز خود کا جم خانہ بھی شروع کرسکتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فٹنس کلاسیز لے کر بھی اپنے دائرے کو وسیع کرسکتا ہے۔
پرسنل ٹرینر کیسے بنیں؟
امید وار کا بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
کسی بھی اسٹریم سے گریجویشن کرنے کے بعد ۲؍ سالہ بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ) کیا جاسکتا ہے۔
قلیل مدتی کورسیز میں سرٹیفائیڈ جم ٹرینر ، ڈپلوما اِن پرسنل ٹریننگ اور ڈپلوما اِن اپلائیڈ نیوٹریشن کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
انٹیگریٹڈ فٹنس اینڈ اسپورٹس انسٹیٹیوٹ، ممبئی
ایس ایس فٹنس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، تھانے
ریوولوشن فٹنس اکیڈمی، نوی ممبئی
پروسیف فٹنس اکیڈمی،مُلنڈ
پرسنل ٹرینر کی تنخواہ
پرسنل ٹرینر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۳؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔