• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دسویں اور بارہویں بعد بھی گیم ڈیزائنر بنا جاسکتا ہے

Updated: June 08, 2024, 4:12 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ویڈیو گیم ڈیزائنر گیم کی کہانی، کردار، قواعد اور مجموعی تصور کو ترتیب دیتا ہے۔ اس کی ذمہ داریوں میںگیم کی دستاویزات لکھنا، اسٹوری لائن کے خیالات کو ذہن میں رکھنا اور اس میں ڈیولپمنٹ کے تحت نئے گیمز کیلئے ٹیم میٹنگز میں حصہ لینا شامل ہو تا ہے۔

A game designer designs the game`s storyline and its characters. Photo: INN
گیم ڈیزائنر، گیم کی اسٹوری لائن اور اس کے کرداروں کو ترتیب دیتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ویڈیو گیم ڈیزائنر گیم کی کہانی، کردار، قواعد اور مجموعی تصور کو ترتیب دیتا ہے۔ اس کی ذمہ داریوں میںگیم کی دستاویزات لکھنا، اسٹوری لائن کے خیالات کو ذہن میں رکھنا اور اس میں ڈیولپمنٹ کے تحت نئے گیمز کیلئے ٹیم میٹنگز میں حصہ لینا شامل ہو تا ہے۔
گیم ڈیزائنر کا مستقبل
 ویڈیو گیمز سماجی اور معاشی طور پر جدید معاشرے کے تانے بانے کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ دنیا میں گیمنگ انڈسٹری پروان چڑھ رہی ہے، طلبہ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ویڈیو گیمز کے شوق کو گیمنگ کے کریئر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دنیا کی تفریحی صنعت میں زبردست ترقی کے ساتھ، مختلف یونیورسٹیاں اور کالجز طلبہ کو گیم ڈیزائننگ میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بنیاد پر ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ہندوستان سمیت عالمی سطح پر گیم ڈیزائنر کی زبردست مانگ ہے۔
گیم ڈیزائنر کیسے بنیں؟
بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں بعد سرٹیفکیٹ کورسیز میں سرٹیفکیٹ اِن گیمنگ، اورسرٹیفکیٹ اِن گیم آرٹ اینڈ ڈیزائن کئے جاسکتے ہیں۔
ڈپلوما پروگرامز میں ڈپلوما اِن گیمنگ، ڈپلوما اِن گیم ڈیزائن اینڈ انٹیگریشن، ڈپلوما اِنگیم پروگرامنگ اور ڈپلوما اِن گیم ڈیولپمنٹ وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
بیچلر کورسیز میں بی ایس سی اِن گیمنگ،بی ایس سی اینی میشن اینڈ گیمنگ، بی ایس سی اِن گرافکس، اینی میشن اینڈ گیمنگ، بی اے اِن اینی میشن اینڈ کمپیوٹر گرافکس اور بی ایف اے اِن گیم ڈیزائن وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
مایا اکیڈمی آف ایڈوانسڈ سنیماٹک، ممبئی
انڈین انسٹیٹیوٹ آف فلم اینڈ اینی میشن،بنگلور
بھارتی ودیاپیٹھ یونیورسٹی، پونے
گلوبل اسکول آف اینی میشن اینڈ گیمز، نئی دہلی
گیم ڈیزائنر کی تنخواہ
lگیم ڈیزائنر کی سالانہ اوسط تنخواہ ساڑھے ۴؍ لاکھ سے ۵؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK