آلو بخارہ نہ صرف ذائقے دار اور صحت بخش پھل ہے بلکہ اسے خشک کرکے چٹنی یا مختلف شکلوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 26, 2024, 5:28 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
آلو بخارہ نہ صرف ذائقے دار اور صحت بخش پھل ہے بلکہ اسے خشک کرکے چٹنی یا مختلف شکلوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آلو بخارہ نہ صرف ذائقے دار اور صحت بخش پھل ہے بلکہ اسے خشک کرکے چٹنی یا مختلف شکلوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ پھل بادام اور آڑو کی نسل کے پھلوں میں شمار ہوتا ہے جس کی متعدد اقسام بازار میں ملتے ہیں یہ پھل پوٹاشیم، سیلینیئم اور دیگر منرلز کے ساتھ وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔جانئے آلو بخارہ کے فوائد:
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مددگار: آلو بخارے میں ایسے بایو ایکٹیو کمپاؤنڈ موجود ہوتے ہیں جو ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ جسم میں بلڈ شوگر لیول ریگولیٹ کرنے والے ہارمون کی سطح بھی بڑھاتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر جسم کی کاربوہائیڈریٹ جذب کرنے کی رفتار کو سست کرتا ہے۔
دماغی صحت کیلئےمفید:آلو بخارے میں موجود پولی فینولز دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے جبکہ دماغی کولیسٹرول لیول کوبھی کم کرتا ہے۔
بینائی میں مفید:آلو بخارہ وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل ہے جو آنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
صحت قلب میں مفید: خشک آلو بخاروں کو کھانا شریانوں میں خون کے بہاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دل کو مختلف امراض سے تحفظ مل سکتا ہے۔
دوران خون بہتر کرے:آلو بخارہ میں وٹامن کے اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسم کے آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتے ہیں، اسی طرح اس پھل میں مناسب مقدار میں آئرن اور کاپر بھی موجود ہے جو خون کے سرخ خلیات کے بننے میں مدد دیتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس : آلو بخارے میں کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹس کافی مقدار میں موجود ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات سے بچاتے ہیں۔
ہڈیاں مضبوط بنائے:آلو بخارہ ہڈیوں کو۲۰؍ فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہےاور یہ ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔
نظام ہضم میں مفید: اس کی کم کیلوریز اور زیادہ فائبر نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔