• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیب پر ننھے نشان ہوتے ہیں، کیوں؟

Updated: September 22, 2023, 4:19 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سیب ایک مقوی اور مزیدار پھل ہے جو موسم سرما میں خاصی تعداد میں دستیاب ہوتا ہے۔

These cells are called lenticells and these processes carry out the function of respiration
ان نشانوں کو لینٹی سیلز کہا جاتا ہے جن سے یہ عمل تنفس کا کام انجام دیتے ہیں۔ تصویر:آئی این این

سیب ایک مقوی اور مزیدار پھل ہے جو موسم سرما میں خاصی تعداد میں دستیاب ہوتا ہے۔اس کی متعدد اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں جن کی رنگت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ۔ہلکے پیلے رنگ سے لے کر سبز اور سرخ رنگ رکھنے والا سیب کا چھلکا دیکھنے میں خوبصورت نظر آتا ہے۔ اگر آپ سیب کے ان چھلکوں پر غور کریں توان پر ننھے نشان دکھائی دیتے ہیں جیسے کسی نے وہاں سوئی ماری ہو۔ کیا آپ اس نشان کی وجہ جانتے ہیں ؟
یہ نشان سیبوں کی بقا کیلئے ضروری 
 یہ نشان پھل کو رگڑ لگنے کا نتیجہ نہیں ہوتے بلکہ اس کی بقا کیلئے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ ان ننھے نشانوں کو’ لینٹی سیل‘ کہا جاتا ہے جنہیں ہم اسے سانس کی گزرگاہ تصور کر سکتے ہیں۔
لینٹی سیلز دیگر پھلوں میں بھی ہوتے ہیں
 لینٹی سیلز سیب کے ساتھ متعدد پھلوں اور سبزیوں میں دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کے ذریعے وہ ` عمل تنفس کا کام انجام دیتے ہیں۔ پودوں اور درختوں کو بھی ہم انسانوں کی طرح تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اس `تازہ ہوا کا مطلب کاربن ڈائی آکسائیڈ ہے۔پھول، درخت اور پھل سب کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں مگر انسانوں کی طرح پودوں کے نتھنے نہیں ہوتے تو لینٹی سیلز اس حوالے سے انہیں مدد فراہم کرتے ہیں۔پھلوں یا درختوں کی چھال پر موجود ان سوراخوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اندر جاتی ہے اور آکسیجن باہر آتی ہے۔
 لینٹی سیلز کو بھی بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔ سیب کی ایک بیماری کو لینٹی سیل بریک ڈاؤن کہا جاتا ہے جس کے دوران پھل پر گہرے رنگ کے بڑے نشان ابھر آتے ہیں۔اس سے سیب کا اندرونی حصہ تو متاثر نہیں ہوتا مگر پھل کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK