پتا گوبھی صحت کے بے شمار فوائد کی وجہ سے ایک مقبول سبزی سمجھی جاتی ہے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2023, 2:45 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
پتا گوبھی صحت کے بے شمار فوائد کی وجہ سے ایک مقبول سبزی سمجھی جاتی ہے۔
پتا گوبھی صحت کے بے شمار فوائد کی وجہ سے ایک مقبول سبزی سمجھی جاتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں بہت سی ڈشیز میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ کینسرکےمختلف اقسام اور شدید بیماریوں کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرسکتی ہے۔ پڑھئے پتا گوبھی کے فوائد:
غذائیت کا خزانہ: پتاگوبھی میں وٹامن اے، آئرن اور رائبوفلاوین سمیت دیگر مائیکرو نیوٹرینٹس کی بھی تھوڑی مقدار موجود ہوتی ہےنیز اس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہوتے ہیں ۔
وٹامن سی سے بھر پور:پتا گوبھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جو جلد، خون کی نلیوں، ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔
پیٹ کے امراض کا خاتمہ:اس میں فائبر کی زیادہ مقدار معدے کی بیماری، پیٹ میں آنتوں کی سوزش سے نجات میں مدد کرتی ہے۔ یہ پیٹ کے السر اورآنتوں کی بیماریوں کو دور کرتی ہے۔
وزن کم کرنے میں معاون:پتاگوبھی میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ ایک کپ پکی ہوئی گوبھی میں صرف۳۴؍ کیلوریز ہوتی ہیں، یہ وزن کو کم کرنے کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔
بلڈ پریشر کم کرتی ہے: گوبھی میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں اضافی سوڈیم کے منفی اثرات کو کم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے اور گوبھی کے ہر پتے میں موجود آئرن خون کے سرخ خلیات کے ذخیروں کو بھی بڑھاتا ہے۔