• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) بی ایس سی (۲) آئی ٹی آئی آر اے سی پاس ہوں

Updated: January 03, 2025, 6:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے گریجویشن (بی ایس سی) ۲۰۱۷ء  میں مکمل کیا ہے ۔ اب آگے پڑھنا چاہتا ہوں کیا کروں؟میری رہنمائی کیجئے۔

There are plenty of job opportunities in ITIRAC. Photo: INN
آئی ٹی آئی آر اے سی میں ملازمت کے بھر پور مواقع ہیں۔ تصویر: آئی این این

بی ایس سی کے بعد کیا کروں؟
سوال: میں نے گریجویشن (بی ایس سی) ۲۰۱۷ء  میں مکمل کیا ہے ۔ اب آگے پڑھنا چاہتا ہوں کیا کروں؟میری رہنمائی کیجئے۔
جواب :بی ایس سی کے اپنے مضمون کی بنیاد پر آگے کی منازل طے کی جاسکتی ہیں ۔ آپ گریجویشن کی بنیاد پر کئی گورنمنٹ ریکروٹمنٹ امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ کئی ایسے شعبے ہیں یا تقریباً شعبوں میں آپ کریئر بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی صلاحیتوں، پسند، شخصیت اور جسمانی صلاحیتوں کا اندازہ کریں اورسوچ سمجھ کر صحیح شعبہ کا انتخاب کریں اور آگے بڑھیں۔
آئی ٹی آئی آر اے سی پاس ہوں، آگے کیا کروں؟
سوال:میں نے آئی ٹی آئی(ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشنگ) کیا ہے۔ اب آگے کیا کروں، سمجھ میں نہیں آرہا ہے، مناسب رہنمائی کیجئے۔
جواب:آپ اپرینٹس شپ مکمل کریں اس کے ساتھ ملازمت کیلئے کوشش کریں ۔ آپ کے اس ٹریڈ کی کافی مانگ ہے ، اس کی بنیاد پر آپ بی ووک کرسکتے ہیں، یا پھر ڈپلوما انجینئرنگ کر سکتے ہیں ۔ بہتر ہوگا آپ پہلے اس شعبے کا تھوڑا تجربہ حاصل کریں۔ اس شعبے میں خود روزگار کے بھی بھر پور مواقع ہیں۔ نجی اور گورنمنٹ سیکٹر دونوں جگہیں، گورنمنٹ جابز میں ریلویز ، ایوی ایشن ، ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا ، شپنگ کارپوریشن ،بی پی ٹی اور اسی طرح کئی نجی اداروں میں ملازمت کیلئے اہل ہوں سکتے ہیں ۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK