میں الیکٹرانک ٹیلی کمیونی کیشن ڈپلوما کے تیسرے سال میں ہوں۔ میرے لئے آگے کیا اسکوپ ہے؟میری رہنمائی فرمائیں۔
EPAPER
Updated: December 24, 2024, 5:09 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں الیکٹرانک ٹیلی کمیونی کیشن ڈپلوما کے تیسرے سال میں ہوں۔ میرے لئے آگے کیا اسکوپ ہے؟میری رہنمائی فرمائیں۔
الیکٹرانک ٹیلی کمیونیکیشن میں اسکوپ ہے؟
سوال: میں الیکٹرانک ٹیلی کمیونی کیشن ڈپلوما کے تیسرے سال میں ہوں۔ میرے لئے آگے کیا اسکوپ ہے؟میری رہنمائی فرمائیں۔
جواب:ڈپلوما کے بعد آپ براہِ راست ڈگری کورس کرسکتی ہیں ، ساتھ ہی آپ ڈپلوما کی بنیاد پر بہت سے پوسٹ ڈپلوما کورسیز کر سکتے ہیں ۔ آ پ کمپیوٹر سائنس یا آئی ٹی میں بی ایس سی بھی کرسکتے ہیں، ساتھ ہی کسی اچھے بزنس اور تجارت کے متعلق بھی سوچیں اب تک جو تعلیم آپ نے حاصل کی ہے اس کو سامنے رکھ کر اپنی صلاحیت کے لحاظ سے کچھ خود کا بزنس بھی شروع کرسکتے ہیں۔آپ سی ڈیک کے مختلف کورسیز کے متعلق معلومات لیں۔
میں کمپیوٹر انجینئر کیسے بن سکتا ہوں؟
سوال: میں بارہویں سائنس کامیاب ہوں اور مجھےمستقبل میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کرنی ہے۔مجھے کیا کرنا ہوگا؟
جواب:آپ جے ای ای مینس اور ایڈوانسڈ کی تیاری کریں۔انجینئرنگ کیلئے بہترین ادارے آئی آئی ٹیز ،این آئی ٹیز ، سینٹرل فنڈیڈ انسٹی ٹیوٹس ، پرائیویٹ اداروں میںبٹس پلانی، دہلی ٹیکنکل یونیورسٹی ، وی آئی ٹی ویلور ، تامل ناڈو، برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میسرا، جھارکھنڈ ان کے علاوہ مہاراشٹر میں پونے کالج آف انجینئرنگ اور وی جے ٹی آئی وغیرہ مشہور تعلیمی ادارے ہیں۔ آپ انٹرنس امتحانات کی بہتر طریقے سے تیاری کریں۔