میں نے بارہویں سائنس کیا ہے، میڈیکل لیب ٹیکنیشین کا ڈپلوما کرنا چاہتی ہوں۔ کیا اس کیلئے کوئی فری کلاس یا ٹریننگ سینٹر موجود ہے؟
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 4:00 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں نے بارہویں سائنس کیا ہے، میڈیکل لیب ٹیکنیشین کا ڈپلوما کرنا چاہتی ہوں۔ کیا اس کیلئے کوئی فری کلاس یا ٹریننگ سینٹر موجود ہے؟
ایم ایل ٹی کیلئے فری ٹریننگ سینٹر موجود ہے؟
سوال: میں نے بارہویں سائنس کیا ہے، میڈیکل لیب ٹیکنیشین کا ڈپلوما کرنا چاہتی ہوں۔ کیا اس کیلئے کوئی فری کلاس یا ٹریننگ سینٹر موجود ہے؟
جواب: میڈیکل لیب ٹیکنیشین کے کورسیز کی فیس بہت زیادہ نہیں ہوتی ، آپ کو مفت کوچنگ والے ادارے تو نہیں ملیں گے مگر آپ کو فیس میں کچھ سہولت مل سکتی ہے۔ آپ گورنمنٹ کا ۴؍ سال پر مشتمل کورس بی پی ایم ٹی کر سکتے ہیں جس کی ایک سال کی فیس ۴۰؍ ہزار ہے لیکن ۲۵؍ ہزار روپے آپ کو گورنمنٹ اسکالرشپ مل سکتی ہے جسے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کہتے ہیں۔اس کے بعد آئندہ ۲؍ سال میں فیس محض ۲۵؍ہزار ہے جو آپ کو اسکالر شپ سے مل جائے گا اس کورس میں آخری سال انٹرن شپ ہوگی جس کیلئے آ پ کو ماہانہ گورنمنٹ وظیفہ ملے گا۔
بینکنگ سروس کیلئے کوئی کورس بتائے؟
سوال: میں ابھی بارہویں کامرس میں ہوں، آگے بینکنگ سروس کا ارادہ کیا ہے ، کیا کروں؟ بارہویں کے بعد کوئی کورس ہے یا گریجویشن کرنا ہوگا؟
جواب: بہتر ہوگا آپ گریجویشن کریں، بی کام ان بینکنگ اینڈ انشورنس یا نارمل بی کام کریں، ساتھ ہی بینکنگ و دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کریں۔اسی طرح بینکنگ کے اہم امتحان آئی بی پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ سلیکشن کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔