یں بارہویں سائنس کامیاب ہوں اور مجھے بی فارم کرنا ہے۔ مجھے پی سی بی میں ۱۱۴؍ مارکس ملے تھے، اب مجھے کیا کرنا ہوگا؟
EPAPER
Updated: December 13, 2024, 4:31 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
یں بارہویں سائنس کامیاب ہوں اور مجھے بی فارم کرنا ہے۔ مجھے پی سی بی میں ۱۱۴؍ مارکس ملے تھے، اب مجھے کیا کرنا ہوگا؟
بی فارم کرنا ہے مگر مارکس کم ہیں، کیا کروں؟
سوال: میں بارہویں سائنس کامیاب ہوں اور مجھے بی فارم کرنا ہے۔ مجھے پی سی بی میں ۱۱۴؍ مارکس ملے تھے، اب مجھے کیا کرنا ہوگا؟
جواب :بی فارم کورس میں داخلہ کیلئے کم از کم اہلیت بارہویں سائنس فزکس ، کیمسٹری لازمی مضمون اور درجِ ذیل ،میں سے کوئی ایک مضمون (بایولوجی یا میتھس ) ان تینوں مضامین میں ۵۰؍ فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے ساتھ ہی ایم ایچ ٹی سی ای ٹی ۲۰۱۹ میں نان زیرو اسکور بھی ہوناچاہئے ۔ آپ بی فارم کیلئے اہل نہیں ہیں یا تو کلاس ایمپرومنٹ کے ذریعے دوبارہ بارہویں کا امتحان دیں۔ یا پھر دوسرا متبادل یہ ہے کہ آپ پہلے بارہویں کی بنیاد پر ڈی فارم کریں اس میں بہتر مارکس حاصل کریں اور پھر براہِ راست بی فارم کے سالِ دوم میں داخلہ لیں۔
بی سی ایس کرنا ہے، اس میں کیا اسکوپ ہے؟
سوال: میں بارہویں کامیاب ہوں مجھے بی سی ایس کرنا ہے، اس کورس اور اسکے اسکوپ کے بارے میں رہنمائی چاہتا ہوں۔
جواب :بی سی ایس (بیچلر آف کمپیوٹر سائنس ) کور پروگرامنگ سیکھنے اور سمجھنے کیلئے یہ کورس بہترین کورس ہے۔ اسکوپ ہر فیلڈ میں مہارت پر منحصر ہے جتنا بہتر طریقے اس شعبے میں مہارت حاصل کریں گے اتنی ڈیمانڈ ہوگی۔اس شعبے میں مقابلہ سخت ہے لیکن مواقع بھی زیادہ ہیں۔