• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) بایو لوجی کی ٹیچر بننا چاہتی ہوں (۲) بی این وائی ایس کورس کے بعد ایم ڈی

Updated: January 13, 2025, 5:10 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں جے اے ٹی گرلز جونیئر کالج میں گیارہویں میں زیرتعلیم ہوں۔ میں بایولوجی کی ٹیچر بننا چاہتی ہوں۔ بارہویں کےبعد کیا کرنا ہوگا؟

Eligibility test is not required to become a teacher of class 9th and 10th. Photo: INN
نہم اور دہم جماعت کا معلم بننے کیلئے اہلیتی امتحان کی ضرورت نہیں۔ تصویر: آئی این این

بایو لوجی کی ٹیچر بننا چاہتی ہوں، کیا کروں؟
سوال: میں جے اے ٹی گرلز جونیئر کالج میں گیارہویں میں زیرتعلیم ہوں۔ میں بایولوجی کی ٹیچر بننا چاہتی ہوں۔ بارہویں کےبعد کیا کرنا ہوگا؟
جواب:کسی بھی مخصوص مضمون کے ٹیچر بننے کیلئے آپ کو اس خاص مضمون میں گریجویشن کرنا ہوگا۔ اگر آپ اسکول میں جماعت ششم تا ہشتم میں بحیثیتِ معلم اپنے فرائض ادا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بی ایس سی بی ایڈ یا بی ایس سی ڈی ایڈ کرنا ہوگا ساتھ میں ٹی ای ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ہوگا ۔ اگر آپ جماعت نہم اور دہم بطور ِ معلم اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں تو بی ایس سی بی ایڈ کی ڈگری ہی کافی ہے اس کیلئے کوئی اہلیتی امتحان میں کامیابی کی ضرورت نہیں ۔اگر آپ جونیئر کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پڑھانا چاہتی ہیں تو آپ کو ایم ایس سی اور بی ایڈ کرنا ہوگا ۔ اسی طرح ڈگری کالج میں بایولوجی پڑھانے کی خواہشمند ہیں تو آپ اپنے مخصوص مضمون میں پی ایچ ڈی کریں اور گورنمنٹ کے ذریعے منعقدہ اہلیتی امتحان نیٹ یا سیٹ میں کامیابی حاصل کریں۔
 بی این وائی ایس کورس کے بعد ایم ڈی ؟
سوال: کیا  بی این وائی ایس کے بعد ایم ڈی اِن ایلوپیتھک کیا جاسکتا ہے ؟
جواب:بیچلر آف نیچرو پیتھی اینڈ یوگا سائنس کے بعد اسی شعبہ میں ایم ڈی کرسکتے ہیں ایلوپیتھ میں نہیں ۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK