• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: (۱) بی ایس سی آئی ٹی کے بعد ملازمت کے مواقع (۲) اردو ٹیچر

Updated: February 21, 2025, 4:16 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں ڈپلوما اِن کمپیوٹر ٹیکنالوجی کرچکا ہوں اور بی ایس سی آئی ٹی کے فائنل ایئر میں ہوں۔ مستقبل میں کن ملازمتوں کا اہل ہوں گا؟

After BSCIT, a career can be made in technical fields. Photo: INN
بی ایس سی آئی ٹی کے بعد تکنیکی شعبوں میں کریئر بنایا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

بی ایس سی آئی ٹی کے بعد ملازمت کے مواقع؟
سوال: میں ڈپلوما اِن کمپیوٹر ٹیکنالوجی کرچکا ہوں اور بی ایس سی آئی ٹی کے فائنل ایئر میں ہوں۔ مستقبل میں کن ملازمتوں کا اہل ہوں گا؟
جواب: آپ کیلئے ملازمت کےبے شمار مواقع ہیں۔ آپ کوشش کریں کہ اپنی تعلیمی اہلیت کو مزید بڑھائیں ، سی سی این اے کے مختلف سرٹیفکیٹ کورسیز مکمل کریں ، فیصلہ کریں کہ آپ کو کس طرح آگے بڑھنا ہے اپلی کیشن شعبے میں یا پروگرامنگ شعبے میں ۔ سافٹ ویئر ڈیولپر، سافٹ ویئر ٹیسٹر، ویب ڈیزائنر، سپورٹ انجینئر، آئی ٹی مارکیٹنگ، ڈجیٹل مارکیٹنگ یہ وہ شعبے ہیں جن میں آپ کرئیر کر سکتے ہیں۔
اردو ٹیچر بننا چاہتا ہوں ، کیا کروں؟
سوال: میں دسویں کا طالب علم ہوں اور میں اردو ٹیچر بننا چاہتا ہوں ، میرے لئے کون سی اسٹریم صحیح ہوگی؟
جواب: اردو مضمون کا استاد بننا ہے تو آپ آرٹس اسٹریم سے آگے بڑھیں ، لیکن اگر اردو اسکول میں سائنس ، ریاضی جیسے مضامین کا معلم بننا ہے تو آپ سائنس اسٹریم سے آگے بڑھیں۔آ پ کسی بھی اسٹریم سے بارہویں مکمل کرکے ڈپلوما اِن ایلیمنٹری ایجوکیشن کا کور س کریں اور ساتھ ہی اساتذہ کیلئے مقررہ اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی کی تیاری کریں۔ بارہویں بعد بی اے بی ایڈ یا بی ایس سی بی ایڈ کورس میں داخلہ لے کر ٹیچر بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK