Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کریئر گائیڈنس:(۱) انجینئرنگ کالج میں لیکچرار (۲) پرفیوم میکنگ کیلئے گورنمنٹ کالج

Updated: March 28, 2025, 5:27 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

مجھے پرفیوم میکنگ کا کورس کرنا ہے۔ اس کےگورنمنٹ کالج، فیس اور کتنے سال کا کورس ہے،  تفصیل سے معلومات فراہم کیجئے۔

PG Diploma in Perfumery and Cosmetics is also available. Photo: INN.
پرفیومری اینڈ کاسمیٹک میں پی جی ڈپلوما بھی کیا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

انجینئرنگ کالج میں لیکچرار کیسے بنتے ہیں ؟
سوال: میں سیکنڈ ایئر بی ای میکانیکل انجینئرنگ میں ہوں۔ ڈپلوما اِن میکانیکل انجینئرنگ کرچکا ہوں۔ مجھے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار بننا ہے۔ 
جواب: گورنمنٹ کالجز ہوں یا ا ن ایڈیڈ نجی خودمختار کالجز، ڈگری انجینئرنگ کالجز میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کیلئے کم از کم تعلیمی اہلیت ایم ای یا ایم ٹیک ہے۔ اس لئے آپ گریجویشن کے بعد گیٹ امتحا ن کی تیاری کریں یا ایم ای کریں۔ پرائیویٹ اداروں میں پروفیسرز یا لیکچرز کو شروعات میں نجی طور پر اداروں کے انتظامیہ تنخواہ دیتے ہیں، آپ کے تجربے اور صلاحیت کی بنیاد پر کالج انتظامیہ یوجی سی کو اپنے مشورے اور سفارشات بھیجتے ہیں اور آپ اس کے بعد کسی ادارے میں مستقل طور پر اس عہدہ پر فائز ہوسکتے ہیں۔ 
پرفیوم میکنگ کیلئے گورنمنٹ کالج؟
سوال :مجھے پرفیوم میکنگ کا کورس کرنا ہے۔ اس کےگورنمنٹ کالج، فیس اور کتنے سال کا کورس ہے،  تفصیل سے معلومات فراہم کیجئے۔ 
جواب: پرفیوم میکنگ کا کوئی گورنمنٹ کورس موجود نہیں، بارہویں یا گریجویشن(کیمسٹری) کے بعد کچھ نجی ادارے اس طرح کے کورسیز منعقد کرتے ہیں۔ گورنمنٹ کے کالجز کیلئے آئی سی ٹی سے بی ٹیک کرنے کے بعد ایم ٹیک ان پرفیومری اینڈ فلیورس ٹیکنالوجی، ماٹونگا سے کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK