میں نے دسویں کا امتحان دیا ہے۔ میں لوکل ٹرین چلانا چاہتا ہوں یا پھر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
EPAPER
Updated: January 25, 2025, 5:03 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں نے دسویں کا امتحان دیا ہے۔ میں لوکل ٹرین چلانا چاہتا ہوں یا پھر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
لوکو پائلٹ یا پائلٹ بننا ہے، کیا کروں؟
سوال: میں نے دسویں کا امتحان دیا ہے۔ میں لوکل ٹرین چلانا چاہتا ہوں یا پھر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
جواب:ٹرین کالوکو پائلٹ بننا ہے تو آپ دسویں جماعت بعد آئی ٹی آئی کریں ۔ اس کے علاوہ ڈپلوما انجینئرنگ، بی ایس سی فزکس ، میتھس امیدوار بھی ریلوے میں اس عہدے پر فائز ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے مسابقتی امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔ پائلٹ بننے کیلئے بارہویں سائنس سے کامیابی ضروری ہے ، بی ایس سی ایوی ایشن کورس کسی بھی یونیورسٹی سے کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ ملک میں موجود مختلف فلائنگ کلبس سے وابستہ ہوکر بھی پائلٹ بن سکتے ہیں۔ آپ بارہویں بعد این ڈی اے سے وابستہ ہوکر ایئر فورس جوائن کرسکتے ہیں۔
کنسٹرکشن سیفٹی کا کوئی کورس بتایئے؟
سوال: میں ڈپلوما اِن سول کامیاب ہوں۔ کنسٹرکشن سیفٹی کا کوئی کورس بتائیے، کالج اور فیس اسٹرکچر کیساتھ ۔
جواب:سیفٹی مینجمنٹ کے کورسیز میں انٹر نیشنل سرٹیفیکیشن NEBOSH کی کافی اہمیت ہے ۔ اس شعبے میں زیادہ تر کورسیز نجی ادارے ہی منعقد کرتے ہیں ، اس میں نیبوش کے سرٹیفکیٹ سے ملازمت ملنے آسانی ہوتی ہے۔اس کورس کیلئے مخصوص مراکز موجود ہیں ان سے رابطہ کریں۔n