• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) بی سی اے کے ساتھ ٹریننگ (۲) یوپی ایس سی

Updated: January 03, 2025, 5:21 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں بی سی اے سال آخر میں زیر تعلیم ہوں۔ مجھے تجربے کیلئے ٹریننگ حاصل کرنی ہے، اس کیلئے کیا کروں؟ رہنمائی فرمائیں۔ 

Many institutes organize free coaching for UPSC. Photo: INN
یوپی ایس سی کیلئے کئی ادارے مفت کوچنگ کا اہتمام کرتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بی سی اے کے ساتھ ٹریننگ کیسے حاصل کروں؟
سوال: میں بی سی اے سال آخر میں زیر تعلیم ہوں۔ مجھے تجربے کیلئے ٹریننگ حاصل کرنی ہے، اس کیلئے کیا کروں؟ رہنمائی فرمائیں۔ 
جواب : آپ کسی بھی سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ جُڑ کر تجربہ حاصل کرسکتے ہیں ، کسی بھی چھوٹے پروجیکٹ مثلا ًاسکول کا سافٹ وئیر یا کسی بھی ڈائگنوسٹک سینٹر کیلئے سافٹ وئیر بنا سکتے ہیں ۔
 گیارہویں میں ہوں، یوپی ایس سی کرنا ہے؟
سوال: میں اس وقت سورت شہر کےایک کالج میں گیارہویں (سائنس) کررہا ہوں۔ میں یوپی ایس سی کرناچاہتا ہوں لیکن گھر کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ اس کی کوچنگ حاصل کرسکوں۔ میں نےسنا ہے کہ ممبئی میں کہیں  اس کی مفت کوچنگ دی جاتی ہے تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟
جواب: آپ فی الوقت گیارہویں اور بارہویں جماعت پر توجہ دیں اور پوری توجہ سے نصاب کو سمجھیں۔ مفت کوچنگ کیلئے جان لیں کہ بیشتر کوچنگ مراکز پر داخلے سے پہلے ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں کامیاب ہونےو الے امیدوار کو یوپی ایس سی کیلئے کوچنگ دی جاتی ہے ۔ ممبئی میں حج ہاؤس ، دہلی میں جامعہ ملیہ اور ایسےکئی ادارے ہیں جہاں یہ کام جاری ہے۔ ان مراکز پرمفت رہنمائی کی جاتی ہے، ساتھ ہی مٹیریل بھی دیا جاتا ہے ۔ تاہم ، رہائش کیلئے کچھ فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK