Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کرئیر گائیڈنس: (۱) یوپی ایس سی کرنا امتحان(۲) بی فارم کے بعد ڈی فارم

Updated: March 27, 2025, 12:53 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں دسویں جماعت میں  ہوں، میں  ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد یو پی ایس سی ایگزام دینا چاہتا ہوں۔ یہ کیسے ہوگا اور ابھی سے مجھے کیا کرنا ہوگا؟

Studying is a prerequisite for success in the UPSC exam. Photo: INN.
یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کیلئے مطالعہ شرط ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یوپی ایس سی کرنا چاہتا ہوں، یہ کیسے ہوگا؟
سوال:میں دسویں جماعت میں  ہوں، میں  ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد یو پی ایس سی ایگزام دینا چاہتا ہوں۔ یہ کیسے ہوگا اور ابھی سے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ 
جواب: اگرآپ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی سے محنت کریں ۔ ابھی آ پ یہ طے کریں کہ دسویں کے بعد کون سی اسٹریم میں جانا ہے اور اس شعبے کی کتابوں کا مطالعہ شروع کریں۔ آپ ابھی گرمیوں کی تعطیلات میں این سی ای آر ٹی کی سائنس، تاریخ، جغرافیہ، پالیٹکل سائنس، معاشیات ان مضامین کا مطالعہ شروع کریں ، اپنی خود کی نوٹس بنائیں، اردو اخبارات کےساتھ انگریزی کے اخبار دی ہندو کا مطالعہ کریں۔ کچھ ویب سائٹس ہیں جن کی مدد لی جاسکتی ہے۔ 
بی فارم کے بعد ڈی فارم کرنا ہے، کہاں سے کروں ؟
سوال: میں بی فارم کررہا ہوں، اس کے بعد مجھے ڈی فارم کرنا ہے، تو اس کیلئے کتنا وقت لگے گااور یہ کورس کہاں سے کرنا ہے ؟
جواب: بی فارم کے بعد آپ ایم فارم کیجئے، ڈپلوما اِن فارمیسی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ بی فارم اور ڈی فارم میں داخلے کی شرائط بارہویں سائنس پی سی بی یا پی سی ایم ہوتا ہے۔ ڈی فارم د و سال جبکہ بی فارم ۴؍ سال کا کورس ہے۔ بی فارم کی ہی زیادہ مانگ ہے کیونکہ یہ ایک ڈگری کورس ہے۔ اس لئے میرا مشورہ ہے کہ آپ بی فارم کے بعد ایم فارم کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK