• Mon, 03 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) اردو صحافت کا کورس (۲) بارہویں سائنس کے بعد کیا کرنا چاہئے

Updated: February 03, 2025, 4:41 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے کیمبرج سے اے لیول (بارہویں سائنس) کی ہے۔ مجھے آگے کیا کرنا چاہئے۔ میرے مضامین میں فرسٹ لینگویج انگریزی تھی جبکہ دیگر مضامین میں میتھمیٹکس ،فزکس ، کیمسٹری اور آئی ٹی شامل تھے۔

2 year mass communication course can be done in Mumbai University. Photo: INN
ممبئی یونیورسٹی میں۲؍ سالہ ماس کمیونی کیشن کا کورس کیا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی یونیورسٹی میں اردو صحافت کا کورس ؟ 
سوال: میں سدھارتھ یونیورسٹی،یوپی میں بی اے پولیٹکل سائنس کے آخری سال کا امتحان دے چکا ہوں اور ممبئی یونیورسٹی سے جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ کیا ممبئی یونیورسٹی میں اردو صحافت کا کوئی کورس ہے ؟دوم ممبئی یونیورسٹی میں داخلے کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟ سالانہ خرچ کیا آسکتا ہے، برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
جواب: ممبئی یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونی کیشن اینڈ جرنلزم سے ماسٹرس ان کمیونی کیشن اینڈ جرنلزم کا ۲؍ سال کا کورس کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈپارٹمنٹ آف اردو سے ایک سالہ پی جی ڈپلوما اِن ماس کمیونی کیشن اینڈ اردو جرنلزم بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کیلئے گریجویشن شرط ہے۔اس کورس کی فیس تقریباً ۷؍ سے۸؍ ہزار روپے ہے۔
بارہویں سائنس کے بعد کیا کرنا چاہئے؟
سوال: میں نے کیمبرج سے اے لیول (بارہویں سائنس) کی ہے۔ مجھے آگے کیا کرنا چاہئے۔ میرے مضامین میں فرسٹ لینگویج انگریزی تھی جبکہ دیگر مضامین میں میتھمیٹکس ،فزکس ، کیمسٹری اور آئی ٹی شامل تھے۔
جواب: آ پ انجینئرنگ ، ایویشن ، شپنگ، مرین ، آئی ٹی ، پیور سائنس ، آرکیٹیکچر ، فارمیسی ، ڈیٹا سائنس ، اسٹیٹس ، میتھس ، فزکس ، کیمسٹری جیسے بے شمار شعبوں میں کرئیر کر سکتے ہیں ، اپنے کرئیر کے متعلق جلد فیصلہ لیں۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK