میں نے ریفریجریٹر آئی ٹی آئی کیا ہے، ایم ایس سی پاس ہوں۔ مجھے بی ووک کرنا ہے۔ آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2024, 3:19 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
میں نے ریفریجریٹر آئی ٹی آئی کیا ہے، ایم ایس سی پاس ہوں۔ مجھے بی ووک کرنا ہے۔ آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
ایم ایس سی پاس ہوں، بی ووک کیسے کروں ہے؟
سوال: میں نے ریفریجریٹر آئی ٹی آئی کیا ہے، ایم ایس سی پاس ہوں۔ مجھے بی ووک کرنا ہے۔ آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
جواب:آپ آئی ٹی آئی کی بنیاد پر بی ووک کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ آپ کا آئی ٹی آئی کا کورس دو سال کا ہو۔ملک بھر میں یو جی سی ’’ بی ووک ‘‘ پروگرام۱۲۷؍ یونیورسٹیز میں جاری کیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں کل۳۴؍ کالجز میں مختلف یورنیوسٹیز کے زیر اہتمام ’بی ووک‘ کورس شروع ہیں۔ ممبئی یونیورسٹی کے علاوہ پونے یونیورسٹی کے زیرِاہتمام بھی کئی کالجز ہیں جن میں بی ووک کورسیز شروع ہیں ان کی تفصیلات پونے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
سونوگرافی ٹیکنیشین کیسے بنوں؟
سوال: میں نےبارہویں( سائنس) کیا ہے ۔ سونوگرافی ٹیکنیشین بننا چاہتی ہوں۔ مجھے کون سا کورس کرنا پڑے گا اور اس کے کالجز کون کون سے ہیں؟
جواب:مہاراشٹر ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کے زیرِاہتمام بیچلر آف پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی کورس منعقد کیا جاتا ہے۔بی پی ایم ٹی (لیباریٹری ٹیکنیشین)، بی پی ایم ٹی (ریڈیوگرافک ٹیکنیشین)، بی پی ایم ٹی (ریڈیو تھیراپی ٹیکنیشین)ان تین کورسیز میں سے کوئی بھی ایک کورس آپ کیلئے بہتر ہوگا ۔کالجز کی فہرست آپ کو ڈی ایم ای آر کی ویب سائٹ سے ملی گی۔