میں مستقبل میں سول سروسیز امتحان میں شرکت کا متمنی ہوں۔ برائے مہربانی امتحان اور مضامین کے تعلق سے مکمل رہنمائی فرمائیں۔
EPAPER
Updated: December 07, 2024, 3:50 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں مستقبل میں سول سروسیز امتحان میں شرکت کا متمنی ہوں۔ برائے مہربانی امتحان اور مضامین کے تعلق سے مکمل رہنمائی فرمائیں۔
سول سروسیز امتحان کے بارے میں بتایئے؟
سوال: میں مستقبل میں سول سروسیز امتحان میں شرکت کا متمنی ہوں۔ برائے مہربانی امتحان اور مضامین کے تعلق سے مکمل رہنمائی فرمائیں۔
جواب :اس امتحان کے متعلق مکمل معلومات یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) کی آفیشیل ویب سائٹ سے مل سکتی ہے۔ اس امتحان کے ۳؍مراحل ہیں ۔ پہلے مرحلے کیلئے جنرل اسٹڈیز کے دو پرچے ہوتے ہیں دو دو سو مارکس کیلئے جن میں حالات ِ حاضرہ ( قومی اور بین الاقوامی )ملکی تاریخ ، ملکی و دنیا کی جغرافیہ ، ملکی سیاسیات اور حکومت کے کام، معاشیات ، ماحولیات اور جنرل سائنس پر سولات پوچھے جاتے ہیں جبکہ مینس میں ۱۷۵۰ ؍مارکس کیلئے کل ۹؍ پرچوں پر تحریری امتحان لئے جاتے ہیں ، اس کے بعد آخری مرحلےمیں انٹر ویو( پرسنالٹی ٹیسٹ )لیا جا تا ہے جو ۲۷۵ ؍مار کس کا ہوتا اس طرح کل ۲۰۲۵ء مارکس کیلئے مختلف امتحانات سے گزرنا ہوتا ہے ۔
ہوم سائنس کا کورس کیا ہے، آگے کیا کروں؟
سوال: میں نے ہوم سائنس کا کورس کیا ہے آگے مجھے کیا کرنا چاہئے؟
جواب :ہوم سائنس میں گریجویشن کے بعد آپ اسی شعبے میں ماسٹرز ڈگری کورس کر سکتے ہیں،پی جی ڈپلوما کورسیز بھی کئے جاسکتے ہیں ۔اس شعبے میں ملازمت یا خود کا کچھ کاروبار کرسکتے ہیں ۔ گریجویشن کی بنیاد پر بہت سے مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کر سکتے ہیں۔