Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: بارہویں کے بعد کمپیوٹر کورسیز؟

Updated: April 26, 2025, 4:58 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

بارہویں کے بعد کون سے کمپیوٹر کورسیز کئے جاسکتے ہیں؟ بی سی اے اور ایم سی اے کے علاوہ کچھ بتائیے۔ 

If you are interested in computers, you can also take a hardware course. Photo: INN
کمپیوٹر سے دلچسپی ہے تو ہارڈویئر کا کورس بھی کیا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

بارہویں کے بعد کمپیوٹر کورسیز؟
سوال: بارہویں کے بعد کون سے کمپیوٹر کورسیز کئے جاسکتے ہیں؟ بی سی اے اور ایم سی اے کے علاوہ کچھ بتائیے۔ 
جواب:کمپیوٹر کا شعبہ ایک وسیع شعبہ ہے اس شعبہ میں آپ کس جانب جانا چاہتے ہیں اسکے متعلق تجزیہ کریں ، بنیادی طور پر چار قسم کے کورسیز موجود ہیں ۔(۱) پروگرامنگ انجینئرنگ کورسیز(۲) ڈیزائننگ اینی میشن اور کیڈ کیم (۳) آپریٹنگ (۴)  ہارڈوئیر نیٹ ورکنگ ۔ہر کورس میں الگ صلاحیت درکار ہوتی ہے آپ اگر میتھس اور فزکس میں اچھے ہیں ، لوجیکل ریزننگ اور الگورتھم کو سمجھتے ہیں تو بی سی اے ، بی ایس سی آئی ٹی ، بی ایس سی کمپیوٹر سائنس ، بی ای کمپیوٹر انجینئرنگ ، سافٹ وئیر انجینئرنگ ، آئی ٹی وغیرہ میں جائیں ۔ اگر ڈیزائننگ سےمتعلقہ کورسیز میں جانا ہے تو آپ پہلے کورل ڈرا ، فوٹو شاپ، اڈوبی اِن ڈیزائن وغیرہ سیکھیں۔ بہت سے نجی ادارے اس طرح کے کورسیز منعقد کرتے ہیں۔ڈی ٹی پی کے یا آپریٹنگ کورسیز آپ این سی پی یو ایل کے کورسیز (گورنمنٹ) کرسکتے ہیں۔ہارڈوئیر نیٹ ورکنگ کے گورنمنٹ کورسیز گورنمنٹ پالی ٹیکنک باندرہ سے کیا جاسکتا ہے۔ آپ گریجویشن کے بعد (کسی بھی اسٹریم سے ) سی ڈیک سے کورس کرسکتے ہیں۔ یہ گورنمنٹ آف انڈیا کا ادارہ ہے جو منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام قائم کردہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK