Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: ایم بی اے کرنا چاہتا ہوں، کس کالج سے کروں؟

Updated: April 14, 2025, 1:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے امسال دسویں کا امتحان دیا ہے،میری خواہش ہے کہ ایم بی اے کروں ۔ لہٰذا یہ کورس کس کالج سے کرنا بہتر ہوگا،فیس کتنی ہوگی؟

Exterior view of the Indian Institute of Management in Bangalore. Photo: INN
بنگلور میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کابیرونی منظر۔ تصویر: آئی این این

ایم بی اے کرنا چاہتا ہوں، کس کالج سے کروں؟
سوال: میں نے امسال دسویں کا امتحان دیا ہے،میری خواہش ہے کہ ایم بی اے کروں ۔ لہٰذا یہ کورس کس کالج سے کرنا بہتر ہوگا،فیس کتنی ہوگی؟
جواب:ایم بی اے یعنی ماسٹرس اِن بزنس ایڈمنسٹریشن یہ کورس گریجویشن کے ۲؍ برسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں داخلے کیلئے کسی بھی شعبے سے گریجویشن کرنا ہوتا ہے گریجویشن میں کم از کم ۵۰؍ فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے۔ گریجویشن کے آخری سال میں آپ ایم بی اے یا ایم ایم ایس یا پی جی پی ( پوسٹ گریجویٹ پروگرام) ان کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں ان کورسیز میں داخلے کیلئے مختلف مسابقتی امتحانا ت سے گزرنا ہوتا ہے ۔ ملک میں ایم بی اے کی پڑھائی کیلئے قومی سطح کے مشہور ادارے آئی آئی ایم ( انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز) کے متعلق معلومات حاصل کریں۔ ملک میں کل ۲۰؍ آئی آئی ایمس ہیں۔ ان تمام اداروںمیں پی جی پروگرام یا ایم بی اے میں داخلہ کیلئے ایک خاص مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت ضروری ہے۔ اس امتحان کا نام ہے’سی اے ٹی ‘کامن ایڈمشن ٹیسٹ۔ عام طور سے ایم بی اے کورس کی فیس بہت زیادہ ہوتی ہے آئی آئی ایم اداروں میں یہ فیس ۲؍ سال کی ۱۸؍ تا ۲۰؍ لاکھ ہوتی ہے کیونکہ ان اداروں کے فارغین کی مانگ زیادہ ہے ، ریاستی اداروں کی فیس ڈیڑ ھ سے ۵؍ لاکھ ہوسکتی ہے۔(یہ فیس حتمی نہیں ہے،اس میں اضافہ ممکن ہے۔)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK