میں بی ایس سی اِن کمپیوٹر سائنس کررہا ہوں مگراس میں دلچسپی نہیں ہے لہٰذامیں انٹیریئر ڈیزائن کرنا چاہتا ہوں لیکن پریشان ہوں کہ بی ایس سی اِن انٹیریئر ڈیزائننگ کروں یا پھر ماسٹر اِن انٹیریئر ڈیزائننگ ؟
EPAPER
Updated: September 24, 2024, 5:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں بی ایس سی اِن کمپیوٹر سائنس کررہا ہوں مگراس میں دلچسپی نہیں ہے لہٰذامیں انٹیریئر ڈیزائن کرنا چاہتا ہوں لیکن پریشان ہوں کہ بی ایس سی اِن انٹیریئر ڈیزائننگ کروں یا پھر ماسٹر اِن انٹیریئر ڈیزائننگ ؟
مجھے انٹیریئر ڈیزائننگ کرنا ہے، کیسے کروں؟
سوال: میں بی ایس سی اِن کمپیوٹر سائنس کررہا ہوں مگراس میں دلچسپی نہیں ہے لہٰذامیں انٹیریئر ڈیزائن کرنا چاہتا ہوں لیکن پریشان ہوں کہ بی ایس سی اِن انٹیریئر ڈیزائننگ کروں یا پھر ماسٹر اِن انٹیریئر ڈیزائننگ ؟
جواب: پہلے آپ گریجویشن مکمل کریں۔ آ پ نے اپنا بی ایس سی کمپوٹر سائنس کے سال کا ذکر نہیں کیا ہے اگر پہلا ہی سال ہے تو شعبہ بدل سکتے ہیںلیکن اگر دوسرا یا تیسرا سال ہے تو بہتر ہوگا اسی شعبے میں رہ کر پہلے گریجویشن مکمل کرلیں۔ انٹیریئر ڈیزائننگ کے بیچلر اور ماسٹرس کورسیز ممبئی یونیورسٹی میں موجود نہیں ہیں، آپ مختلف اداروں سے ڈپلوما کرسکتے ہیں۔
فیصد کم ہے،بی یو ایم ایس میں داخلہ کیسے لوں؟
سوال: بی یوایم ایس میں داخلہ لینا ہے لیکن بارہویں کا نتیجہ ۴۸؍فیصد ہی ہے ۔ سنا ہے کہ بی ایس سی کے بعد بی یو ایم ایس میں داخلہ ہوجاتا ہے اور وہ بھی راست دوسرے سال میں ، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے امیدوار کو بارہویں سائنس پی سی بی میں۵۰؍ فیصد مارکس حاصل کرنا لازمی ہے نیز آپ کو نیٖٹ امتحان میں بھی شرکت کرنا لازمی ہے۔ بی ایس سی کے بعد براہ راست سیکنڈ ایئر میں داخلہ کا کوئی راستہ نہیں ہے، آپ اگر بی یو ایم ایس کرنا چاہتے ہیں تو کلاس ایمپرومنٹ کا امتحان دیجئے اور ۵۰؍ فیصد سے زائد مارکس حاصل کریں۔