انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
EPAPER
Updated: December 27, 2023, 1:38 PM IST | Agency | Mumbai
انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
میں بارہویں کے بعد ایوی ایشن فیلڈ میں کریئر بنا نا چاہتا ہوں، اس فیلڈ میں کیسے داخلہ ہوتا ہے؟ہندوستان اور بیرون ممالک میں اس شعبے میں ملازمت کے مواقع کیا ہیں؟ انتخاب کا معیار،تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ کون سی کمپنیاں ملازمت دیتی ہیں؟جاب پروفائل ، عہدہ کیا ہوتاہے؟
محمد انصار عبدالواحد ، ممبئی
جواب : آپ نے ایوی ایشن فیلڈ کا تذکرہ کیا جس میں کئی طرح کی ضمنی شعبے شامل ہیں۔ پائلٹ، ائیر ہوسٹیس ، گراؤنڈ اسٹاف ، اے ٹی سی آفیسر،ایویانکس ڈپارٹمنٹ وغیرہ ۔ہر ضمنی شعبے کےلئے مختلف تعلیمی اہلیت درکار ہے ساتھ ہی کام کی نوعیت ، ملازمت کے لئے انتخاب کا طریقہ ، تنخواہ وغیرہ۔ پائلٹ کے لئے سائنس اسٹریم ضروری ہے ۔ بارہویں سائنس فزکس ، کیمسٹری اور میتھس کے ساتھ۔ عمر ۱۷؍سال سے زائد۔ ایویشن انڈسٹری میں نجی کمپنیز ملازمت دیتی ہیںاس شعبے میں بہت زیادہ گلیمر ہےلیکن جاب ملنا آسان نہیں ہے۔ کووڈ کے بعد اس انڈسٹری کی حالات اور خراب ہے۔ جہاں نجی کمپنیز اچھی تنخواہیں دیتی ہیں وہیں بھرپور کام بھی لیتی ہیں۔ چو نکہ اس انڈسٹری کا شمار ایک سروس انڈسٹری کے طور پر ہوتا ہے اسلئے اس میں امیدوار کی شخصیت یعنی پرسنالٹی کا کافی عمل دخل ہے۔ مہمان نوازی والی اس انڈسٹری میں امیدوار کا خوش مزاج ہونا ، زبان میں مٹھاس، انگریزی میں زبردست مہارت ، بہترین کمیونی کیشن اسکل ، ٹیم ورک میں کام کرنا ، شفٹ میں کام کرنا ،اگر ایک یا دو غیر ملکی زبان پر مہارت مل جائے تو بہتر ہوگا۔ ملازمت کے مواقع تو ہیں لیکن جاب ملنے میں بہت زیادہ غیر یقینی حالات ہیں۔ اگر آپ اس شعبے میں کسی بھی فیلڈ میں بہت زیادہ مہارت رکھتے ہیں تو بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔ اس انڈسٹری میں کورسیز کے لیے سارے ادارے نجی ہیں۔ اس لئے ان کورسیز کی فیس بھی اچھی خاصی ہے۔ بہتر ہوگا کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں جو اس شعبے سے وابستہ ہوں تاکہ آپ براہِ راست ان سے گفتگو کر سکیں۔
میں اس وقت دسویں جماعت میں پڑھ رہی ہوں، میرا خواب ہے کہ خلاباز بنوں، اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟
فاطمہ خورشید ، بھیونڈی
جواب : خلاباز بننے کیلئے آپ انگریزی ، فزکس ،میتھس اور کیمسٹری ان مضامین پر بھر پور توجہ دیں۔ گیارہویں بارہویں سائنس میں جے ای ای مینس کی تیاری کریں اور ایڈوانسڈ میں کامیابی حاصل کریں۔ تاکہ آپ آئی آئی ٹیز میں جاسکیں۔ آئی آئی ٹیز سے آپ امریکہ، روس ، فرانس اور جرمنی جیسے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جاسکتی ہیں۔ ائیر و ناٹیکل انجینئرنگ ، ایئر و اسپیس انجینئرنگ اور اسی طرح الیکٹرونکس ، میکانیکل نجینئرنگ ، جیسی برانچ کا انتخاب کریں۔ پی جی کورسیز ان مخصوص ممالک میں سے کسی بھی ملک سے خاص طور سے امریکہ میں پڑھائی کی کوشش کریں۔ اسی طرح ملک میں اسرو یا انڈین ائیر فورس یا انڈین اٹامک انرجی ڈپاٹمنٹ سے وابستگی کی کوشش کریں ۔ ملک میں ایک اور بہترین ادارہ ہے اس کا نام آئی آئی ایس ٹی جس میں بارہویں بعد جے ای ای ایڈوانسڈ کی بنیاد پر ائیر و اسپیس انجینئرنگ میں داخلہ ملتا ہے۔ یہاں سے اسپیس پروگرام کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔