انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
EPAPER
Updated: December 12, 2023, 1:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
میں بی اے کررہا ہوں، اس وقت تھرڈ ایئر میں ہوں ،اسپیشل سبجیکٹ انگلش ہے۔ مجھے آگے کیا کرنا چاہئے؟ میرے لئے کریئر کے کون کون سے راستے ہیں ؟
خالد عبدالقادر خان ،پونے
جواب: انگریزی زبان میں مہارت ہر زمانے میں کام آئے گی۔ کیوں کہ یہ زبان ٹیکنالوجی کی زبان ہے ، بین الاقوامی زبان ہے۔ اس زبان میں مہارت آپ کے لئے کئی راستے کھولتی ہے۔جن میں سے چند درج ِذیل ہیں۔
ٹیچنگ : بی اے بی ایڈ ، ایم اے بی ایڈ یا پی ایچ ڈی کے بعد آپ ٹیچنگ فیلڈ میں کریئر کر سکتے ہیں۔
کنٹینٹ رائٹنگ : کنٹینٹ رائٹنگ کے طور پر کام کریں : بہت سی کمپنیاں اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسیاں ویب سائٹس، بلاگز اور سوشل میڈیا کیلئے دل چسپ اور معلوماتی مواد تخلیق کرنے کیلئے ماہر مواد لکھنے والوں کی تلاش کرتی ہیں۔
جرنلزم :صحافی بنیں : پرنٹ، براڈکاسٹ، یا آن لائن صحافت کے میدان میں داخل ہونے کیلئے صحافت اور ماس کمیونی کیشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کریں ۔
پبلشنگ انڈسٹری : اشاعتی اداروں میں ایڈیٹرز، پروف ریڈرز، یالٹریری ایجنٹ کے طور پر مواقع تلاش کریں ۔ تکنیکی مصنف بنیں : تکنیکی تحریر میں مہارت حاصل کریں اور ان صنعتوں کیلئے کام کریں جن کیلئے سافٹ ویئر، مصنوعات یا عمل کیلئے دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔
اشتہارات اور تعلقات عامہ:ایڈوائرٹائزنگ یا پی آر ایجنسیوں میں شامل ہوں :اشتہارات یا تعلقات عامہ کی فرموں میں کام کرنے کیلئے اپنی مواصلات کی مہارتوں کا استعمال کریں۔ ایڈیٹنگ و پروف ریڈنگ ، ڈیجیٹل مارکٹنگ ، ٹرانسلیشن اینڈ انٹر پریٹر، کارپوریٹ کمیونی کیشن، کریٹیو رائٹنگ ، انٹرنیشنل ریلیشن ، سول سروسیز ، ایم بی اے اینڈ مینجمنٹ فیلڈ اس طرح کے کئی شعبے ہیں جن میں کریئر کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اس شعبے میں ضروری مہارتیں حاصل کریں ۔ ان مہارتوں کا اظہار بہتر طریقے سے ہونا چاہیئے۔
امسال میرا ڈی فارما مکمل ہوجائے گا، میں بی فارما ممبئی کے ہی کالج سے کرنا چاہتا ہوں ؟ ممبئی میں کون کون سے کالج ہیں ؟ فیس کیا ہے؟ ہوسٹل وغیرہ کی سہولت ہوتی ہے کیا؟
ہارون احمد ،سائن،ممبئی
جواب: ڈپلوما اِن فارمیسی کامیاب امیدواروں کیلئے ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر بی فارمیسی میں داخلہ ممکن ہوتا ہے جسے ’لیٹرل انٹری‘ کہا جاتا ہے۔اس کے ذریعے داخلہ لینے کے لئے اسٹیٹ سی ای ٹی کے ذریعے منعقدہ سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسیس سے گزرنا ہوتا ہے جس کی تفصیلات اس ویب سائٹ سے مل سکتی ہے۔ اسی طرح تمام کالجز میں داخلہ آپ کے ڈپلوما فارمیسی کے مارکس کی بنیاد پرہوتا ہے اس کی فہرست بھی اسی ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
https://dsp2023.mahacet.org.in/dsp23/