انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
EPAPER
Updated: December 19, 2023, 1:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
میں نے بارہویں میتھمیٹکس سے پاس کرلیا ہے، اور اب گریجویشن پارٹ ۲؍ میں ہوں ، میں بیریسٹر بنناچاہتا ہوں ، یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس کے لئے کیا کروں، بیریسٹر بننے کے لئے کون سا مضمون ضروری ہوتا ہے؟اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔
محمد ایف ،بذریعہ ای میل
جواب: ایک بیرسٹر اور ایڈوکیٹ میں فرق یہ ہے کہ اگر آپ نے اپنے ملک ہندوستان میں قانون کی تعلیم حاصل کی ہے تو آپ وکیل بنتے ہیں اور ایک وکیل ہندوستان کی بار کاؤنسل کا امتحان پاس کرنے کے بعد وکیل بن جاتا ہے، جبکہ اگر آپ نے انگلینڈ میں تعلیم حاصل کی ہے تو آپ کوبیرسٹرکہا جائے گا۔گریجویشن کے بعد ایل ایل بی کا کورس ہمارے ملک میں ۳؍ سال ہوتا ہے۔اس میں داخلے کے لئے انٹرنس امتحان دینا ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ انگلینڈ میں یہ کورس ایک فارین نیشنل کے لئے ۵؍ سالہ دورانیہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہمارے ،ملک میں ایل ایل بی کے کورس میں ملک کا دستور ، قانون کی الگ الگ اقسام ،سیکھائی اور پڑھائی جاتی ہیں ۔انگریزی زبان میں مہارت ، حاضر دماغی ، ڈاکیومینٹیشن ورک ، مضبوط قوتِ حافظہ ، حالاتِ حاضرہ پر نظر ، مطالعہ کا شوق ضروری ہے۔
میں بارہویں سائنس کا طالب علم ہوں ، میں ایئر فورس میں آفیسر بننا چاہتا ہوں۔ آگے مجھے کیا کرنا چاہئے؟ اس بارے میں آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
عدنان شیخ ،پنویل
جواب: اس کے لئے آپ پہلے بارہویں سائنس فزکس ، کیمسٹری اور میتھس کے ساتھ کامیاب کریں ۔ ساتھ ہی یو پی ایس سی کے ذریعے منعقدہ این ڈی اے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے )کا امتحان کامیاب کریں ۔ اس امتحان کی مکمل معلومات لیں ۔ یہ امتحان سال بھر میں دو بار منعقد کیا جاتا ہے۔ جس کی تفصیلات یوپی ایس سی کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔اس امتحان میں شرکت کے لیےعمر ، صحت فزیکل فٹ نیس ، جسمانی جسامت و دیگر معیار طئے ہیں اس کامطالعہ کریں ۔ این ڈی اے امتحان کی تیاری کے سلسلے میں پونے میں انیس کُٹی صاحب کی کوچنگ کلاس کافی مشہور ہیں ، آپ ان سے بھی رابطہ کرکے تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ، ان کا رابطہ نمبر: 8208173877