• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) کارڈیولوجی (۲) آٹوموبائل انڈسٹری

Updated: January 10, 2024, 3:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں این ای ای ٹی امتحان کی تیاری کررہا ہوں، کارڈیولوجی کرنا چاہتا ہوں، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں، مہربانی ہوگی۔ 
تنزیل مشتاق، ممبئی 
جواب:آپ کوبتادیں کہ این ای ای ٹی( نیٖٹ) کی بنیاد پر آپ کا داخلہ ایم بی بی ایس میں ہوگا اور ایم بی بی ایس کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد آپ کو دوبارہ پی جی این ای ای ٹی دینا ہوگا جس میں بہتر مارکس لانے کے بعد آپ ملک کے کسی میڈیکل کالج سے پی جی کورس کر سکتے ہیں۔ جس میں کارڈیو لوجی شعبہ مل سکتا ہے۔ اس کے بعد آپ کو ۳؍ سال مزید پڑھائی کرنا ضروری ہوگا۔ بعدازیں آپ چاہیں تو  سُپر اسپیشلیٹی کورس بھی کرسکتے ہیں ۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا فی الوقت پوری توجہ این ای ای ٹی کی تیاری میں صرف کریں اور بھرپور کوشش کریں کہ اچھے نمبرات حاصل کریں تاکہ ان کی بنیاد پر آپ کا داخلہ کسی گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہو جائے تاکہ آپ بہتر طریقے سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کر سکیں ۔ پی جی نیٖٹ کی تیاری کا دارومدار آپ کے انڈر گریجویٹ کورس کے کالج پر بھی ہوتا ہے۔ اسلئے آپ کی ہر ممکن کوشش ہو کہ آپ گورنمنٹ میڈیکل کالج سے انڈر گریجویٹ کورس ایم بی بی ایس مکمل کریں۔
میں اس وقت دسویں جماعت میں ہوں، مجھے  آٹوموبائل انڈسٹری کے عمدہ کورسیز بتائیے، آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ 
عرفان عقیل، پونے
جواب: چونکہ آپ ابھی دسویں جماعت میں ہیں،  لہٰذا  آپ سائنس ، میتھس اور انگریزی مضامین پر بھر پور توجہ دیں ، سائنس اول میں خاص طورسے فزکس کے اہم تصورات کو سمجھیں ۔ملک میں اور بیرون ملک میں آٹو موبائیل انڈسٹری ایک زبردست تبدیلی سے گزر رہی ہے اور آئندہ چا ر پانچ برسوں میں پورا آٹو موبائیل سسٹم  میں زبر دست تبدیلی کی امیدہے۔
   آپ دسویں کے بعد بارہویں سائنس اور اس میں فزکس ، کیمسٹری اور میتھس ان تین مضامین میں بھر پور توجہ دیں۔ بارہو یں مکمل کرنے کے بعد میکانیکل  انجینئرنگ یا آٹو موبائیل انجینئرنگ کے لئے بھر پور مواقع ہیں کئی ادارے ہیں کچھ مخصوص ممالک ہیں جن میں اس انڈسٹری میں اچھا کا م ہورہا ہے ان ممالک میں امریکہ ، جرمنی ، چین ، جاپان  پیش پیش ہیں ۔ آپ ان ممالک میں تعلیم کے حصول کے متعلق بھی سوچ سکتے ہیں۔ ابھی آپ اپنے طور پر انٹرنیٹ پر موجود مختلف بلاگس اور میگزنس اور مواد کا مطالعہ کرتے رہیں اور پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں تا کہ اعلی ٰ تعلیم کا سفر اس میدان کے لئے آسان ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK