انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
EPAPER
Updated: December 13, 2023, 12:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔
میں بی کام کا طالب علم ہوں ، فی الحال گریجویشن کا میرا آخری سال چل رہا ہے، آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے بارہویں سائنس سے مکمل کی ہے، سی ای ٹی کا امتحان بھی دیاہے، لیکن اب میں اب ڈی فارمیسی کرنا چاہتا ہوں ، کیا ڈی فارمیسی میں میرا داخلہ ہوجائے گا، اگر یہ ممکن ہے تو کیسے ہوگا؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
محمد ارشد،ناسک
جواب: سب سے پہلے تو یہ جان لیجئے کہ ڈی فارم میں داخلہ بارہویں سائنس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ بارہویں میں اگر آپ کے مارکس ۷۰؍ فیصد سے زائد ہیں تو آپ کا داخلہ بہتر کالج ممکن ہے۔ جہاں تک سی ای ٹی کا تعلق ہے تو آپ کو امسال کے سی ای ٹی امتحان میں شرکت کرنی ہوگی۔ کیونکہ سی ای ٹی کی بنیاد پر ہی آپ کو داخلہ بی فارم میں ملے گا ۔ ڈپلوما اِ ن فارمیسی کے لئے بارہویں سائنس فزکس ، کیمسٹری اور بایولوجی یا فزکس ، کیمسٹری ، میتھس میں کامیابی ضروری ہے۔ آپ کے لئے بی کام کے بعد دوبارہ اس فیلڈ کی طرف آنا تھوڑا مشکل فیصلہ لگتا ہے۔ لیکن آپ اس کورس میں داخلہ کے لئے بالکل اہل ہیں ۔ بارہویں کی بنیاد پر۔ یہ بھی یادرکھئے کہ ڈپلوما ان فارمیسی میں داخلہ سینٹرالائزڈ طریقہ سے ہوتا ہے۔ مہا سی ای ٹی سیل کی آفیشیل ویب سائٹ سے ربط میں رہیں۔ اس کا ایڈریس درج ذیل ہے:
https://cetcell.mahacet.org/
میرا بچہ زیڈ بی زکریا ہائی اسکول نالاسوپارہ میں زیرتعلیم ہے، اسے اسپورٹس میں دلچسپی ہے، کوئی اچھی اسپورٹس اکیڈمی بتایئے جہاں اس کیلئے مستقبل کی راہیں ہموار ہوں۔ رہنمائی فرمائیں بڑی نوازش ہوگی۔
فرید احد خان،نالاسوپارہ(ویسٹ)
جواب: آپ نے سوال میں یہ نہیں بتایا کہ آپ کا بچہ کس مخصوص کھیل میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے ،یا کون سے کھیل میں اس کی کارکردگی بہتر ہے ، جس سے اس کھیل کی اسے اعلیٰ درجہ کی ٹریننگ یا کوچنگ کا بندوبست کیا جائے، بہرحال ممبئی شہر میں کئی جگہوں پر مختلف کھیلوں کے لئے الگ الگ اکیڈمیاں موجود ہیں ۔اندھیری ، باندرہ ، دادر ، سی ایس ٹی ممبئی۔ ان علاقوں میں کئی مشہور گراؤنڈس موجود ہیں ان میں الگ الگ کھیلوں کے لئے کوچنگ خدمات بھی موجود ہیں ۔ پہلے آپ اپنے بچے کےلئے کسی مخصوص کھیل کا انتخاب کریں اس لحاظ سے ٹریننگ اور اکیڈمی کا انتخاب ممکن ہے۔ آپ اسپورٹس میں کسی بھی شعبے کی رہنمائی حاصل کرنے کےلئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں ، سرودے سر:8888830139۔