• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) فائنانشیل کورس (۲) یوپی ایس سی امتحان

Updated: January 30, 2024, 12:19 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں کامرس کا اسٹوڈنٹ ہوں، گیارہویں میں ہوں ابھی، میں بی کام کرکے کوئی فائنانشیل کورس کرنا چاہتا ہوں، میرے کیا بہتر ہوسکتا ہے، آگے چل کر کس سائیڈ میں زیادہ اسکوپ ہے؟
تنزیل انصاری، بھیونڈی
جواب: ممبئی یونیورسٹی سے منسلک کئی اچھے کالجز میں فائنانشیل مارکیٹ، فائنانشیل پلاننگ، فائنانشیل مینجمنٹ کورسیز موجود ہیں اسی طرح کچھ دوسری یونیورسٹی ہومی بھا بھاسائنس یونیورسٹی، بی ایس ای انسٹی ٹیوٹ، گروارے انسٹی ٹیوٹ ممبئی یونیورسٹی، ان سارے اداروں کے ویب سائٹ دیکھیں بہت اچھے کورسیز موجود ہیں۔ اس شعبے میں آگے بڑھنے کے کافی مواقع ہیں آپ فائنانس اور آئی ٹی دونوں شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔ اس شعبے کے متعلق چھوٹے چھوٹے ویڈیوز موجود ہیں ان کو دیکھیں۔ اسی طرح سے کئی شارٹ ٹرم آن لائن کورسیز موجود ہیں جس سے آپ مدد لے کر اس شعبے میں داخل ہو سکتے ہیں اسی طرح آپ کسی ایسے پروفیشنل سے ملاقات کریں کہ جو اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان سے ملاقات کریں اور اس شعبے کی مکمل معلومات لیں۔ 
میں مدرسے کا طالب علم ہوں، میری تعلیم اوپن کلاس سے انٹرمیڈیٹ تک گزشتہ سال مکمل ہوئی، میں اردو سے یوپی ایس سی امتحان کوالیفائی کرنا چاہتا ہوں، رہنمائی فرمائیں، مزید یہ بھی بتائیں کہ اردو میں مٹیریل کہاں سے حاصل کروں ؟
محمد داؤد، دربھنگہ، بہار
جواب : یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کیلئے ضروری ہے آپ پہلے گریجویشن مکمل کریں، امتحان کی تیاری کیلئے این سی آر ٹی کی کتابوں کا مطالعہ شروع کریں جو بآسانی اردو میں موجود ہیں، آپ این سی آرٹی کی اردو زبان میں موجود تاریخ، جغرافیہ کی نصابی کتابیں جماعت ساتویں سے شروع کریں، اس شعبے میں تیاری کا بہت حد تک دارومدار آپ کے گریجویشن کے مضمون پر بھی ہے، اخباربینی، کُتب بینی مختلف موضوعات پرسیر حاصل مطالعہ بہت اہم ہے، خاص طور سے حالاتِ حاضرہ، اور جنرل نالج کی پڑھائی ضروری ہے۔ بہتر ہوگا آپ ایل ایل بی میں داخلہ لیں۔ لاء گریجویشن کرتے ہوئے آپ یوپی ایس سی کی تیاری کرسکتے ہیں۔ انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔ بہتر منصوبہ بندی کیساتھ کوئی بھی زبان سیکھی جاسکتی ہے۔ اردو میں سول سروسیز کی تیاری کا مواد موجود ہے، اس سلسلے میں آپ، فاروق نائیکواڑی سر : 9833402001، اور عمیر صدیقی سر: 9595450203سے بذریعہ فون رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK